ہندوستانی کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز آکاشدیپ اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں مشق کے دوران زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: December 23, 2024, 11:30 AM IST | Melbourne
ہندوستانی کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز آکاشدیپ اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں مشق کے دوران زخمی ہوگئے۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز آکاشدیپ اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں مشق کے دوران زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روہت اسپن بولنگ کے خلاف پریکٹس کر رہے تھے۔ اس دوران پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران ان کے بائیں گھٹنے میں چوٹ آئی۔ ٹیم فیزیو نے فوری طور پر کپتان کا علاج کیا اور سوجن کو کم کرنے کے لیے ان کے بائیں گھٹنے پر برف لگائی۔ وہی تیز گیند باز آکاش دیپ کو بیٹنگ کے دوران ہاتھ میں چوٹ لگ گئی ہے۔
بعد ازاں پریس کانفرنس میں آکاش دیپ نے کہاکہ ’’جب آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو اس طرح کی چوٹ لگتی رہتی ہیں۔ میرے خیال میں یہ سفید گیند کے لیے تھی، جس کی وجہ سے بعض اوقات گیند نیچے رہ جاتی تھی لیکن پریکٹس سیشن میں یہ سب معمول کی بات ہے، کسی قسم کا کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب ہم بیٹنگ کے لیے آتے ہیں تو ۲۰۔ ۳۰؍ رن بنانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ میری ذہنیت یہ ہے کہ میں جس طرح سے بھی ہو سکے ٹیم میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ اس دن میں نے فالو آن کو بچانے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، میں صرف آؤٹ نہیں ہونا چاہتا تھا اور جب آپ اس پوزیشن سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے اور تب میں بہت خوش تھا۔ انہو ں نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ میں ہم نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا لیکن قسمت ہمارے ساتھ نہیں تھی اس لئے ہمیں ہار ہوئی تھی۔