جوکووچ۱۰۰؍ویں اے ٹی پی ٹائٹل سے محروم،مینسک نے ۲؍ سیٹوں میں سربیا کے اسٹار کو شکست دے دی
EPAPER
Updated: April 01, 2025, 9:12 PM IST | Miami
جوکووچ۱۰۰؍ویں اے ٹی پی ٹائٹل سے محروم،مینسک نے ۲؍ سیٹوں میں سربیا کے اسٹار کو شکست دے دی
چیک جمہوریہ کے۱۹؍ سالہ ٹینس کھلاڑی جیکب مینسک نے پیر کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے لیجنڈ نوواک جوکووچ کو شکست دے کر میامی اوپن کا خطاب جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ، مینسک اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے ۹؍ویں کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
یہاں کھیلے جانےوالے بارش سے متاثرہ میچ میں چیک جمہوریہ کے مینسک نے جوکووچ کو اپنے کریئر کا۱۰۰؍ واں اے ٹی پی خطاب جیتنے سے روک دیا۔ چیک کھلاڑی نے ۶؍ بار کے چمپئن جوکووچ کو ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر میامی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹرافی جیتنے کے بعد مینسک نے کہا کہ ان کے پاس اپنے آئیڈیل جوکووچ کیلئے احترام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ مجھے ٹینس کھیلنے کی ترغیب دینے کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ’’دیانتداری سے کہوں تو مجھے نہیں معلوم کہ کیا کہنا ہے۔ یہ ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے۔ یہ شاید میری زندگی کا سب سے بڑا دن تھا اور میں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر میں واقعی خوش ہوں۔‘‘