لیونل میسی کے پہلے ہاف میں کئے جانے والے گول کے باوجود انٹر میامی نے ٹورنٹو کے خلاف ایم ایل ایس میچ ۱۔۱؍گول کی برابری پر ختم کیا۔
EPAPER
Updated: April 08, 2025, 10:20 AM IST | Miami
لیونل میسی کے پہلے ہاف میں کئے جانے والے گول کے باوجود انٹر میامی نے ٹورنٹو کے خلاف ایم ایل ایس میچ ۱۔۱؍گول کی برابری پر ختم کیا۔
لیونل میسی کے پہلے ہاف میں کئے جانے والے گول کے باوجود انٹر میامی نے ٹورنٹو کے خلاف ایم ایل ایس میچ ۱۔۱؍گول کی برابری پر ختم کیا۔ اطالوی مڈفیلڈر فیڈریکو برنارڈسکی نے اتوار کو ہم وطن لورنزو انسگنیا کے ساتھ مل کر فورٹ لارڈرڈیل میں شاندار فِنش کے ساتھ کنیڈا کے فٹبا ل کلب کو برتری دلائی۔ میسی نے ٹیلکسکو سیگوویا کے پاس کے بعد گول کیپر شین جانسن کو چکمہ دیتے ہوئے لو ڈرائیو کو گول میں تبدیل کیا اور اپنی ٹیم کو برابری پر لے آئے۔
انٹر میامی فٹبال کلب نے دو تہائی سے زیادہ وقت تک گیند کو اپنے قبضے میں رکھا اس کے باوجود جانسن نے دوسرے ہاف میں مسلسل حملوں سے گول روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے دوران ۹؍ گول بچائے۔
اس نتیجے کے ساتھ انٹر میامی۱۵؍ ٹیموں کی ایسٹرن کانفرنس کی پوائنٹس ٹیبل میں ۶؍ میچوں میں ۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹورنٹو اب تک صرف ۳؍ پوائنٹس کے ساتھ۱۴؍ویں نمبر پر ہے۔ اتوار کو ایم ایل ایس میں دیگر مقامات پر، منیسوٹا نے نیو یارک سٹی پر۱۔۲؍ سے کامیابی حاصل کی جبکہ سان جوز نے ڈی سی یونائٹیڈ پر گھریلو میدان پر ۱۔۶؍ گول سے کامیابی حاصل کرلی۔