• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہندر سنگھ دھونی دنیا کے بہترین فنشر ہیں: مائیکل ہسی

Updated: April 15, 2020, 4:15 AM IST | Agency | Melbourne

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی نے کہا: دھونی کے پاس بہترین توانائی ہے جو دوسرے فنشر کے پاس نہیں ہے ۔ انہیں پتہ ہے کہ کب کون سا شاٹ کھیلنا ہے

MS Dhoni - Pic : INN
ایم ایس دھونی ۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اور آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کیلئے کھیل چکے مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی دنیا کے بہترین  فنشر میں سے ایک ہیں۔ہسی دھونی کی کپتانی میں ۷؍ سال چنئی کیلئے کھیل چکے ہیں اور انہوں نے ایم ایس دھونی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں طویل وقت گزارا ہے۔مائیک  ہسی مانتے ہیں کہ دھونی اپنی نرمی اور ذہنی پختگی سے حریف  کپتانوں پر دباؤ ڈال  دیتے ہیں ۔ہسی نے کہا کہ میرے خیال سے دھونی تاریخ کے بہترین  فنشر ہیں ۔ اگرچہ یہ کہنا تھوڑا متنازع ہو سکتا ہے کیونکہ دنیا میں بہت  فنشر ہیں لیکن دھونی سمجھتے ہیں کہ حریف کیا کر سکتے ہیں اور اس کے بعد وہ پرسکون رہ کر دباؤ برداشت کرتے ہیں ۔ وہ مخالف ٹیم سے زیادہ پرسکون رہتے ہیں ۔ دھونی آخر کے دوسرے اوور میں بہتر بولر سے بولنگ کرواتے ہیں اور حریف  کپتان کو ساکت کر دیتے ہیں ۔  
 انہوں نے کہا کہ دھونی کے پاس بہترین توانائی ہے جو دوسرے  فنشر کے پاس نہیں ہے ۔ انہیں پتہ ہے کہ کب کون سا شاٹ کھیلنا ہے۔ میرے پاس بھی ایسا اعتماد نہیں ہے ۔ دھونی کے پاس ذہنی پختگی ، تحمل اور طاقت ہے ۔ انہیں پتہ ہے کہ کب چھکا مارنے کی ضرورت ہے اور وہ اسی وقت ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ میرے خیال سے ان کے اسی اعتماد نے انہیں آگے بڑھایا ہے اور وہ سب سے بہتر ہیں ۔ مائیک ہسی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دھونی کی ذہنیت کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہدف کا تعاقب کرتے وقت۱۲۔۱۳؍ کا ضروری رن ریٹ نہ رکھنے کی کوشش کرتا تھا ۔ لیکن میں نے دھونی سے سیکھا ۔ وہ ناقابل اعتماد ہیں ۔ وہ ہدف کا تعاقب کرتے وقت بھی خاموش رہتے ہیں اور میچ کو لمبا کھینچتے ہیں کیونکہ اس سے بولر پر دباؤ بڑھتا ہے ۔ 
 ہسی نے کہا کہ اگر آپ مڈل میں آؤٹ ہو جائیں لیکن بولر کو پتہ ہے کہ ٹیم میں دھونی یا مائیکل بیون جیسا کھلاڑی موجود ہے تو  ہندوستان ، آسٹریلیا یا چنئی سپر کنگز کے پاس میچ جیتنے کا موقع رہتا ہے کیونکہ بولر پر بھی دباؤ ہوتا ہے ۔ ایسے میں جب وائڈ یا نوبال آتی ہے جس پر آپ باؤنڈری لگاتے ہیں ۔ آپ اگر مخالف ٹیم سے زیادہ پرسکون ہوکر کھیلیں گے تو میچ پر آپ کی گرفت مضبوط رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم  ایس  دھونی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ شکست کو زیادہ دیر یاد نہیں رکھتے ۔ جی ہاں، انہیں بھی شکست کا غم ہوتا ہے لیکن وہ جلد ہی اس سے نجات حاصل کرلیتے ہیں اور اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ یہ ان کی بہت اچھی عادت ہے ۔
 سابق بلے باز نے کہا کہ رکی پونٹنگ بھی کافی حد تک دھونی جیسے ہی ہیں ۔ انہیں اس بات سے زیادہ فرق نہیں پڑتا تھا کہ وہ اچھے ہیں یا خراب ۔ وہ اپنے جذبات ہمیشہ ظاہر نہیں کرتے ہیں۔ وہ متوازن رہتے ہیں اور یہ ایک بہترین کھلاڑی کی نشانی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK