• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مائیکل وان نے جو روٹ کی پزیرائی کی

Updated: July 23, 2024, 11:57 AM IST | Agency | Nottingham

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جو روٹ کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بڑی پیش گوئی کردی۔

Joe Root. Photo: INN
جو روٹ۔ تصویر : آئی این این

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جو روٹ کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بڑی پیش گوئی کردی۔ وان کا کہنا ہے کہ روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا سچن تینڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ جو روٹ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۱۹۴۰؍ رن کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ۸؍ویں نمبر پر ہیں۔ وہ `کرکٹ کے بھگوان سچن تینڈولکر سے۳۹۸۱؍ رن پیچھے ہیں، جو نمبر وَن پوزیشن پر ہیں۔ سچن نے اپنے کریئر میں ۱۵۹۲۱؍ رن بنائے تھے۔ روٹ کا کچھ عرصے سے جس طرح کا فارم ہے اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ سچن کا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK