• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پندرہ؍ برس کے بعد مائیک ٹائیسن کی رنگ میں واپسی

Updated: December 01, 2020, 10:53 AM IST | Agency | New York

محض۲۰؍سال کی عمر میں۱۹۸۶ء میں ٹریور بیربیک کو شکست دے کر کم عمر ترین ہیوی ویٹ چمپئن بننے کا ریکارڈ قائم کرنے والے سابق عالمی ہیوی ویٹ چمپئن باکسر امریکہ کے مائیک ٹائیسن نے۱۵؍ برس کے بعد رنگ میں قدم رکھا اور رائے جونس سے دوستانہ ماحول میں مقابلہ برابری پر ختم کردیا۔

Mike Tyson.Picture :INN
مائیک ٹائیسن ۔ تصویر:آئی این این

  محض۲۰؍سال کی عمر میں۱۹۸۶ء میں ٹریور بیربیک کو شکست دے کر کم عمر ترین ہیوی ویٹ چمپئن بننے کا ریکارڈ قائم کرنے والے سابق عالمی ہیوی ویٹ چمپئن  باکسر امریکہ کے مائیک ٹائیسن نے۱۵؍ برس کے بعد رنگ میں قدم رکھا اور رائے جونس سے دوستانہ ماحول میں مقابلہ برابری پر ختم کردیا۔مائیک ٹائیسن اپنے روایتی انداز میں رنگ میں داخل ہوئے اور۱۵؍ برس بعد مقابلہ کیلئے گھنٹی کی آواز کا انتظار کیا۔ دونوں سابق چمپئن باکسر نے۸؍ راؤنڈ میں دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کو مکے لگائے اور محظوظ ہوتے رہے اور مقابلہ کے بعد ایک دوسرے کو داد دی۔ خیال رہے کہ دونوں مکے بازوں کے درمیان یہ مقابلہ نمائشی تھا، جو کسی کی ہار جیت کے بغیر ختم ہوا تاہم ٹائیسن کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کیونکہ میں ناک آؤٹ نہیں ہوا۔ دونوں باکسر ۲۔۲؍ منٹ پر مشتمل ۸؍ راؤنڈس کے مقابلے کے بعد اسٹیپلز سینٹرس سے مسکراتے ہوئے باہر ہوئے اور تھکاؤٹ کا احساس بھی نہیں دلایا۔ ٹائیسن کا کہنا تھا کہ چمپئن شپ کے لئے فائٹ کے بجائے یہ مقابلہ بہتر ہے اور اب ہم انسانی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں، ہم دنیا کیلئے کچھ اچھا کرسکتے ہیں۔سابق  چمپئن  نے اس نمائشی مقابلہ کے ذریعہ مختلف خیراتی اداروں کیلئے فنڈس اکٹھا کئے اور انہوں نے دوبارہ اس طرح کے مقابلوں کا بھی اشارہ دیا۔ مائیک ٹائیسن کی رنگ میں واپسی کی خبر سے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں میں اس مقابلہ کیلئے دلچسپی بڑھ گئی تھی۔انہوں نے مقابلہ میں جونس کو مکے مار کر دلچسپی ضرور پیدا کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلہ نے مجھے اپنے بارے میں جاننے میں مدد دی۔ یاد رہے کہ مائیک ٹائیسن نے رواں برس مئی میں اپنی ٹریننگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا جس پران کے مداحوں نے باکسنگ میں واپسی پر زور دیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں مائیک ٹائیسن کو ڈبلیو بی اے، ڈبلیو بی سی اور آئی بی ایف کے ٹائٹل کو اٹھائے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اسی ویڈیو میں پیغام تھا کہ’’میں واپس آگیا ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK