• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کو امارات میں فائدہ: میتھالی

Updated: September 21, 2024, 10:58 AM IST | Agency | New Delhi

 خواتین ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ۳؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے خواتین کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان کو دیگر ٹیموں پر برتری حاصل ہوگی کیونکہ یو اے ای کے حالات ہوم گراؤنڈ جیسے ہیں۔

Mithali Raj. Photo: INN
میتھالی راج۔ تصویر : آئی این این

 خواتین ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ۳؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے خواتین کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان کو دیگر ٹیموں پر برتری حاصل ہوگی کیونکہ یو اے ای کے حالات ہوم گراؤنڈ جیسے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش میں سیاسی بدامنی کے باعث ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کو دبئی اور متحدہ عرب امارات کے شارجہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ میتھالی نے کہاکہ `امارات کے حالات بھی کافی ملتے جلتے ہیں، اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری ٹیم کو فائدہ ملے گا۔ لیکن سابق بلے باز نے کہاکہ ہمیں حد سے زیادہ اعتماد سے بچنا ہوگا کیونکہ ہر ٹیم پوری تیاری کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کا مطلب ہے کہ ہر ٹیم تیار ہو کر پہنچے گی۔ اس لئے ٹیم کو مضبوط ہوکر کھیلنا ہوگا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK