• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

معین علی نے بین الاقوامی کرکٹ میں۳۵۰؍ وکٹ مکمل کر لئے، انگلینڈ کا سیریز پر قبضہ

Updated: September 17, 2023, 12:51 PM IST | Agency | London

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ۳۵۰؍ انٹرنیشنل وکٹ مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

Moeen Ali. Photo. INN
معین علی ۔ تصویر:آئی این این

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ۳۵۰؍ انٹرنیشنل وکٹ مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ علی نے میچ میں ۴؍ وکٹ لے کر اپنے ۳۵۰؍ وکٹوں کا تاریخی مجموعہ حاصل کیا اور انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کو ۱۰۰؍ رن سے شکست دینے اور لارڈس میں جمعہ کو چوتھے ون ڈے میں ۴؍ میچوں کی سیریز۱۔۳؍ سے جیتنے میں مدد کی۔
 معین علی اب تک۲۷۸؍ میچوں میں حصہ لے چکے ہیں اور۳۹ء۲۷؍کے اوسط اور ۴ء۳۳؍کے اکانومی سے۳۵۳؍ وکٹ لے چکے ہیں ۔ ایک اننگز میں ان کے بہترین گیندبازی کے اعداد و شمار۶/۵۳ ؍ہیں اور ٹیسٹ میچ میں بہترین گیندبازی اسپیل ۱۰/۱۱۲؍ ہے۔ علی نے ۶۸؍ٹیسٹ میچوں میں ۳۷ء۳۱؍ کے اوسط اور ۳ء۶۲؍ کے اکانومی سے ۲۰۴؍ وکٹ حاصل کئے۔۱۳۲؍ ون ڈے میچ کھیل کر انہوں نے ۴۷ء۷۶؍ اور۵ء۲۹؍ کے اوسط سے ۱۰۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ معین علی نے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ۴۳؍ وکٹ ہیں ۔
 میچ کی بات کریں تو انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کا انتخاب کیا۔ جونی بیریسٹو کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملان اور جو روٹ (۲۹؍رن) کے درمیان ۷۹؍ رن کی شراکت ہوئی۔ ملان نے اپنی ۵؍ویں سنچری اسکور کی۔ کپتان جوس بٹلر (۳۶؍رن) اور لیام لیونگ اسٹون (۲۸؍رن) نے اہم اننگز کھیلی۔ آخر میں ، سیم کورین (۲۰؍رن) نے ٹیم کو۹؍وکٹ پر ۳۱۱؍ رن تک پہنچا دیا۔ کیوی ٹیم کیلئے راچن رویندر (۴/۶۰) بہترین گیندباز رہے۔۳۱۲؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی بلے بازی ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔ راچن رویندر (۴۸؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۶۱؍ رن) اور ہنری نکولس (۴۸؍ گیندوں پر ۴۱؍رن) کی اننگز کو چھوڑ کر کیوی بلے باز زیادہ اثر دکھانے میں ناکام رہے اور۲۱۱؍ رن پر آل آؤٹ ہو گئے۔ ۳۸ء۲؍ اوورس اور میچ۱۰۰؍ رن سے ہار گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی (۴/۵۰) بہترین گیندباز رہے۔ انگلینڈ نے سیریز۱۔۳؍ سے جیت لی۔ ملان کو `پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ملان نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور وہ ہیرو بھی رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK