• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ای پی ایل میں محمد صلاح نے ہینری کے ریکارڈ کی برابرکرلی

Updated: January 07, 2025, 1:06 PM IST | Agency | Liverpool

محمد صلاح اس پریمیر لیگ سیزن میں ریکارڈ توڑ مہم کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ لیورپول اسٹار نے مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب  کے خلاف آخری میچ میں ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

Mohamed Salah. Picture: INN
محمد صلاح۔ تصویر: آئی این این

محمد صلاح اس پریمیر لیگ سیزن میں ریکارڈ توڑ مہم کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ لیورپول اسٹار نے مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب  کے خلاف آخری میچ  میں ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ یہ میچ اینفیلڈ میں۲۔۲؍گول  سے برابری پر ختم ہوا۔ صلاح نے میزبان ٹیم کے لیے دوسرا گول۷۰؍  ویں منٹ میں پنالٹی کیا۔ اسٹرائیک کے ساتھ  انہوں نے پریمیر لیگ کی تاریخ میں ساتویں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے آرسنل کے لیجنڈ تھیری ہینری  کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔ صلاح نے۲۰۱۷ء میں لیورپول میں شمولیت کے بعد سے انگلش ٹاپ فلائٹ میں ۲۸۲؍ میچوں میں۱۷۵؍ گول کیے ہیں۔ مصری فارورڈ ایلن شیرر کو ایلیٹ لسٹ میں سب سے اوپر سے ہٹانے کے لئے  ۸۵؍ گول کی ضرورت ہے۔  صلاح اس سیزن میں انگلش پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK