انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول فٹبال کلب نے ساؤتھمپٹن کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 26, 2024, 12:52 PM IST | Agency | Southampton
انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول فٹبال کلب نے ساؤتھمپٹن کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے دی۔
لیورپول فٹبال کلب نے سینٹ میریز میں ساؤتھمپٹن کے خلاف سنسنی خیز۲۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے انگلش پریمیر لیگ کے ٹیبل پر ۸؍پوائنٹس کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس میچ میں محمد صلاح نے ۲؍ گول کئے اور انہوں نے لیورپول سے باہر ۱۰۰؍ بیرون شہر گول بھی مکمل کرلئے۔
میچ کے دوسرے ہاف میں محمد صلاح کے۲؍ گول نے اتوار کے کھیل کو تبدیل کر دیا کیونکہ میٹیاس فرنانڈیس نے ساؤتھمپٹن کو۱۔۲؍گول کی حیران کن برتری دلائی تھی۔ ڈومینک سوبوسزلی نے۳۰؍ویں منٹ میں لیورپول کو برتری دلائی تھی جب فلین ڈاونس کے زبردست کلیئرنس سے انہوں نے پہلا گول کیا۔ تاہم، اسٹینڈ آؤٹ کھلاڑی ٹائلر ڈبلنگ کو اینڈریو رابرٹسن نے ہاف ٹائم کے اسٹروک پر ساؤتھمپٹن پنالٹی دلائی۔ ایڈم آرمسٹرانگ کی اسپاٹ کِک کو کاؤمین کیلیہر نے روک دیا، لیکن اسٹرائیکر نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور برابری کا گول کیا۔ اس کے بعد آرمسٹرانگ نے۵۶؍ویں منٹ میں فرنانڈیس کی مدد سے ساؤتھمپٹن کیلئے دوسرا گول کیا تاہم ان کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ ۶۵؍ویں منٹ میں صلاح نے گول کرکے اسکور ۲۔۲؍گول سے برابر کردیا۔ صلاح نے نتیجہ ملنے والی پنالٹی پر گول کیا جو فاتح ثابت ہوا۔