یویئفا چمپئن لیگ میں لیورپول نے للّا فٹبال کلب کو ۱۔۲؍گول سے شکست دےدی۔ کلب کے اسٹار محمد صلاح نے ایک گول کیا۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 12:31 PM IST | Agency | Liverpool
یویئفا چمپئن لیگ میں لیورپول نے للّا فٹبال کلب کو ۱۔۲؍گول سے شکست دےدی۔ کلب کے اسٹار محمد صلاح نے ایک گول کیا۔
یوئیفا چمپئن لیگ کے میچ میں ایک گول کرکے محمد صلاح نے اپنے کلب لیورپول کی جانب سے یورپ کے ٹورنامنٹ میں ۵۰؍ گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ وہ یورو میں سب سے زیادہ گول کرنے والے ٹاپ ۱۰؍ کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ لیورپول فٹبال کلب نے یوئیفا چمپئن لیگ کے میچ میں للّا فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے دی اور ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
منگل کی دیر رات ہونے والے میچ میں محمدصلاح نے ایک بار پھر لیورپول کی جانب سے بہترین مظاہرہ کیا اور ۳۴؍ویں منٹ میں جونس کی مدد سے کلب کیلئے پہلا گول کیا۔ اس سے اسکور ۰۔۱؍ گول ہوگیا۔ میچ کے دوسرے ہا ف میں للّا کلب کے کھلاڑی جے ڈیوڈ نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ ۶۷؍ ویں منٹ میں لیورپول کی جانب سے ایچ ایلیٹ نے دوسر ا گول کرکے اپنی ٹیم کا اسکور ۱۔۲؍ گول کردیا اور اس کے بعد دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہوسکا اور لیورپو ل نے یہ میچ ایک۔۲؍ گول سے جیت لیا۔
محمد صلاح نے لیورپول کے لیے اپنا۵۰؍ واں یورپی گول اسکور کرنے پر اپنے فخر کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’امید ہے کہ یہ آخری نہیں، لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر مجھے بہت خوشی اور فخر ہے، خاص طور پر جب ہم نے میچ جیتا۔ یہ سب سے اہم بات ہے۔‘‘ جب ان سے لیورپول کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا اور گول کی تعداد میں اضافہ پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ ’’مجھے اس کے بارے میں یقین نہیں ہے لیکن میں طرف سے پوری کوشش کروں گا۔‘‘ خیال رہے کہ منگل کو ان کے گول نے انہیں تھیری ہینری کے مقابلے میں۵۱؍ گول کے ساتھ برابر کر دیا۔ اب ان کی نظر تھامس مولر (۵۵) کے گول کے ریکارڈ کو توڑنے پر ہوگی۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں زبردست فٹبال کھیلا ہے۔