• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

محمد سمیع بنگال کی وجے ہزارے ٹرافی ٹیم میں شامل

Updated: December 16, 2024, 4:14 PM IST | Agency | New Delhi

تیز گیند باز محمد سمیع کو آئندہ وجے ہزارے ٹرافی کے لیے بنگال کی۲۰؍ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Fast bowler Mohammad Shami Photo: INN
تیز گیند باز محمد سمیع۔ تصویر: آئی این این

تیز گیند باز محمد سمیع کو آئندہ وجے ہزارے ٹرافی کے لیے بنگال کی۲۰؍ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سمیع نے حال ہی میں سید مشتاق علی ٹرافی میں بنگال کے لیے تمام ۹؍ میچ کھیلتے ہوئے ۷ء۸۵؍ کی اکنامی سے۱۱؍ وکٹ حاصل کئے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ان کے گھٹنے میں سوجن آگئی، جس کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ وہ آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی فٹنیس دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سمیع کے علاوہ فاسٹ بولر مکیش کمار بھی بنگال کی ٹیم کا حصہ ہیں جس کی قیادت سدیپ کمار گھرامی کررہے ہیں۔ مکیش اس وقت آسٹریلیا میں فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ہیں۔
وجے ہزارے ٹرافی کے لیے اعلان کردہ ٹیم اس طرح ہے: سدیپ کمار گھرامی (کپتان)، محمد سمیع، انستوپ مجمدار، ابھیشیک پورل (وکٹ کیپر)، سدیپ چٹرجی، کرن لال، شاکر حبیب گاندھی (وکٹ کیپر)، سمنت گپتا، شبھم چٹرجی، رنجوت سنگھ کھیرا، پردیپ پرمانک، کوشک میتی، وکاس سنگھ، مکیش کمار، سکشم چودھری، روہت کمار، محمد کیف، سورج سندھو جیسوال، ساین گھوش اور کنشک سیٹھ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK