• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

محمد سمیع مکمل طور پر فٹ نہیں، آسٹریلیا نہیں جائیں گے

Updated: December 24, 2024, 12:05 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کےتیزگیندباز محمد سمیع مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری ۲؍ ٹیسٹ میچوں کیلئے سلیکشن کی دوڑ سے باہرہو گئےہیں۔

Mohammed Shami. Photo: PTI
محمد سمیع۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کےتیزگیندباز محمد سمیع مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری ۲؍ ٹیسٹ میچوں کیلئے سلیکشن کی دوڑ سے باہرہو گئےہیں۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ محمد سمیع(۳۴) نے آخری بار نومبر ۲۰۲۳ء میں ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کےلئے کھیلا تھا اور اس کے بعد وہ ٹخنے کی سرجری کی وجہ سے طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے پر مجبور ہوئے تھے۔ وہ اس چوٹ سے صحت یاب ہوئے اور گزشتہ ماہ رنجی میچ میں مدھیہ پردیش کے خلاف بنگال کی نمائندگی کی۔ اس میچ میں انہوں نے ۴۳؍ اوور گیندبازی کی تھی۔ محمد سمیع نے سید مشتاق علی ٹی۔ ۲۰؍ٹرافی کے دوران بنگال کے تمام ۹؍ میچ کھیلے تاکہ ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی اپنی امیدوں کو مضبوط کر سکیں۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق `موجودہ طبی تشخیص کی بنیاد پر بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے طے کیا ہے کہ ان کے گھٹنے کو باقاعدہ بولنگ کے بوجھ کو برداشت کرنے کیلئےمزید وقت درکار ہے۔ ایسے میں ان کا نام بارڈر گاوسکر ٹرافی کے باقی ۲؍ ٹیسٹوں کے لئےان کے سلیکشن کو قابل غور نہیں سمجھا گیا ہے۔ ریلیز میں مزید کہا گیاہے کہ محمد سمیع بی سی سی آئی کے `سینٹر آف ایکسی لینس میں طبی عملے کی رہنمائی میں اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔ وہ کھیل کے طویل ترین فارمیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئےخودکو تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں ان کی شرکت ان کے گھٹنے کے ٹھیک ہونے پر منحصر ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK