تیز گیند باز محمد سمیع نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا جانے سے پہلے میدان پر کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 23, 2024, 1:32 PM IST | Agency | New Delhi
تیز گیند باز محمد سمیع نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا جانے سے پہلے میدان پر کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
تیز گیند باز محمد سمیع نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا جانے سے پہلے میدان پر کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ محمد سمیع نے گروگرام میں یوجینکس ہیئر سائنس کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں کہاکہ’’آسٹریلیا سیریز ابھی بہت دور ہے اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم، اس وقت میرے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھوں اور یہ دیکھوں کہ اگر میں آسٹریلیا گیا تو وہاں مکمل فٹ ہوکر جاؤں۔ میں جانتا ہوں کہ آسٹریلیا میں ہمیں کس طرح کی بولنگ کرنی ہے۔ اس لئے میں اس کے لئے بہت سوچ سمجھ کر تیاری کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں وہاں جانے سے پہلے میدان میں کچھ وقت گزارتا ہوں تو اچھی تیاری کے ساتھ آسٹریلیا جا سکوں گا۔‘‘آسٹریلیا سیریز میں شامل ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ میچ کے بعد گیندبازی پریکٹس کے بعدمجھے بہت اچھا لگا۔ پہلے میں آدھے رن اپ کے ساتھ بولنگ کر رہا تھا۔