• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی سی چمپئن ٹرافی میں محمد سمیع کے سامنے بمراہ کی کمی پورا کرنے کا چیلنج

Updated: February 20, 2025, 12:51 PM IST | Agency | New Delhi

تیز گیندباز محمد سمیع آئی سی سی چمپئن ٹرافی میں ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔ لمبےعرصے کے بعد وہ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں لوٹے ہیں۔

Mohammed Shami. Picture: INN
تیز گیند باز محمد سمیع۔ تصویر: آئی این این

تیز گیندباز محمد سمیع آئی سی سی چمپئن ٹرافی میں ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔ لمبےعرصے کے بعد وہ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں لوٹے ہیں۔ وہ اپنی کلائی کے جھٹکے سے دنیا کے بہترین بلے بازوں کو چکمہ دے سکتے ہیں، لیکن کیا وہ اس جادو سے۱۲؍ سال بعد ہندوستان کو آئی سی سی چمپئن ٹرافی جیتنے میں مدد دے سکتے ہیں؟ شائقین کو امید ہے کہ محمد سمیع اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو جسپریت بمراہ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ بمراہ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ تاہم سمیع کی تیاریوں کے حوالے سے کئی خدشات ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف ۲۰؍فروری کو دبئی میں کھیلنا ہے۔۳۴؍سالہ محمد سمیع انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف سطحوں اور الگ الگ فارمیٹ میں کچھ میچ کھیلے ہیں لیکن کسی بڑے ٹورنامنٹ میں توقعات پر پورا اترنے کا دباؤ الگ ہوتا ہے۔ ایسے میں بمراہ کی غیر موجودگی میں ان پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا ۔ چمپئن ٹرافی میں سمیع کے پارٹنر ارشدیپ سنگھ ہوں گے لیکن وہ بمراہ کی کلاس کے گیند باز نہیں ہیں۔ سابق ہندوستانی تیز گیند باز لکشمی پتی بالاجی کا خیال ہے کہ محمد سمیع کے پاس کافی تجربہ ہے اور وہ اس چیلنج کا سامنا کرلیں گے۔ اس پورے معاملے میں بالاجی نے اپنی رائےظاہر کی  ہے۔انہوں نے کہا کہ سمیع نے ۲۰۱۹ء ون ڈے ورلڈ کپ اور ورلڈ کپ۲۰۲۳ء میں بمراہ سے بہتر گیند بازی کی تھی۔ بمراہ سبھی فارمیٹس میں چمپئن گیندباز ہیں لیکن محمدسمیع کے پاس تجربہ ہے اور وہ بمراہ کے آنے سے پہلے ہندوستان کے حملے کو سنبھالنے کے ذمہ دار تھے۔ اگر ہندوستان کو اچھی کارکردگی دکھانی ہے تو سمیع کو نئی گیند سے کمال کرنا ہوگا۔ پہلے ۶؍ اووروں میں نئی ​​گیند کے ساتھ کارکردگی ہندوستان کیلئے کافی اہم ہوگی ۔اگر ابتدامیں انہیںوکٹ ملے توہندوستان کے حوصلے کافی بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK