ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے انکشاف کیا کہ محمد سراج درد میں ہونے کے باوجود بولنگ کررہے ہیں ۔ بمراہ نے `بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے باوجود بولنگ کے لیے سراج کی تعریف کی۔
EPAPER
Updated: December 18, 2024, 11:44 AM IST | Agency | Brisbane
ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے انکشاف کیا کہ محمد سراج درد میں ہونے کے باوجود بولنگ کررہے ہیں ۔ بمراہ نے `بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے باوجود بولنگ کے لیے سراج کی تعریف کی۔
ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے انکشاف کیا کہ محمد سراج درد میں ہونے کے باوجود بولنگ کررہے ہیں ۔ بمراہ نے `بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے باوجود بولنگ کے لیے سراج کی تعریف کی۔ سراج نے اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ۲۳ء۲؍ اوور میں ۲؍ وکٹ لیے۔ تیز گیندباز بمراہ نے کہا کہ سراج نے تکلیف میں ہونے کے باوجود ٹیم کو سپورٹ کیا۔ بمراہ نے اس میچ میں ایک بار پھر شاندار گیند بازی کی اور۷۶؍ رن دے کر ۶؍ وکٹ لئے۔ بمراہ نے میچ کے تیسرے دن کہا کہ ہم نے اس بارے میں بات کی ہے۔ تاہم یہ گفتگو یہاں (برسبین) آنے سے پہلے ہوئی۔ وہ پرتھ (پہلے ٹیسٹ) اور پھر آخری میچ میں بہت اچھی حالت میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں اور کچھ وکٹ بھی لے چکے ہیں ۔ اس میچ میں بھی میں انہیں کریڈٹ دینا چاہوں گا کیونکہ انہوں نے تکلیف میں ہونے کے باوجود بولنگ جاری رکھی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر وہ ڈریسنگ روم میں جا کر بولنگ نہیں کرتے تو اس سے ٹیم کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے پاس طاقت ہے اور وہ لڑنا پسند کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ اتوار کو آسٹریلیا کی اننگز کے۳۷؍ ویں اوور میں دوسری گیند پھینکنے کے بعد سراج نے فیزیو کو میدان میں بلایا اور پھر باہر چلے گئے۔ آکاش دیپ نے یہ اوور مکمل کیا۔ تاہم وہ کچھ دیر بعد میدان پر واپس آگئے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں پیٹ کمنس اور ناتھن لاین کے وکٹ بھی لئے۔ اس۳۰؍ سالہ کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے بمراہ نے کہا کہ وہ میدان پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔