• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

محسن کی ہونڈا انڈیا ٹیلنٹ کپ میں دُہری فتح

Updated: July 08, 2024, 1:09 PM IST | Agency | Chennai

محسن پرامبن نے چنئی میں ۲۰۲۴ء آئیڈیمٹسو ہونڈا انڈیا ٹیلنٹ کپ این ایس ایف۲۵۰؍آر کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی باصلاحیت ریسنگ کی مہارت کا مظاہرہ جاری رکھا۔

Mohsin Pramban. Photo: INN
محسن پرامبن۔ تصویر : آئی این این

 محسن پرامبن نے چنئی میں ۲۰۲۴ء آئیڈیمٹسو ہونڈا انڈیا ٹیلنٹ کپ این ایس ایف۲۵۰؍آر کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی باصلاحیت ریسنگ کی مہارت کا مظاہرہ جاری رکھا۔ مدراس انٹرنیشنل سرکٹ میں دوسری ریس میں ایک بار پھر کمان سنبھالتے ہوئے محسن نے۸؍ لیپ ریس میں موٹو ۳؍اسپیک مشین، این ایس ایف ۲۵۰؍آر کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لایا۔ اپنے پرسکون اور صبر آزما انداز کے ساتھ محسن نے ریس میں شروع سے ہی برتری برقرار رکھی۔ قومی اور بین الاقوامی ریس میں اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے، انہوں نے زبردست مقابلہ کیا اور پوڈیم پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی محسن نے دونوں ریس میں پوڈیم ونر کے طور پر راؤنڈ مکمل کیا۔ دلچسپ ریسنگ کے سخت مقابلے کے درمیان دونوں بنگلورو کے نوجوان رائیڈرس سیوین سابو اور اے ایس جیمس نے اپنی مسابقتی مہارت کا مظاہرہ کیا اور تھروٹل پش کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی دوران، سیوین سابو تیزی سے آگے بڑھے اور ریس مکمل کرتے ہوئے، دوسرے نمبر پر چیکرڈ لائن کو عبور کیا۔ پیر کی چوٹ کے باوجود اے ایس جیمس نے کوئی غلطی نہیں کی۔ مضبوط عزم کے ساتھ استقامت اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر رہے۔ بدقسمتی سے حیدرآباد کے بدانی راجندر اور اسٹیو وا سوگی کے کریش کی وجہ سے ریس مکمل نہیں کر سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK