• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

محسن کی ہونڈا انڈیا ٹیلنٹ کپ میں کامیابی

Updated: October 08, 2024, 1:38 PM IST | Agency | Chennai

ملاپورم کے محسن پرامبن نے شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ڈیمیٹسو  ہونڈا انڈیا ٹیلنٹ کپ  این ایس ایف ۲۵۰؍ آر ۲۰۲۴ء  سیزن کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔

Mohsin Paramban. Photo: INN
محسن پرامبن۔ تصویر : آئی این این

ملاپورم کے محسن پرامبن نے شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ڈیمیٹسو  ہونڈا انڈیا ٹیلنٹ کپ  این ایس ایف ۲۵۰؍ آر ۲۰۲۴ء  سیزن کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔ انہوں نے ۱۰؍ ریس میں ۷؍ جیت کے ساتھ سیزن مکمل کیا۔
  محسن نے مدراس انٹرنیشنل سرکٹ (چنئی) میں پیر کی ۸؍ لیپ ریس میں زبردست شروعات کی۔ تاہم، ان کی مشین میں میکانکی خرابی کی وجہ سے وہ تھوڑا پیچھے رہ گئے۔ اس کے بعد سیوین بابو نے فیصلہ کن قدم اٹھایا اور اس سخت مقابلے میں برتری حاصل کرنے کیلئے  تیزی سے کام کیا۔ سیوین نے فائنل ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۱۵ء۰۳؍ کے کل وقت اور۱ء۵۱؍  کے بہترین لیپ ٹائم کے ساتھ پہلی پوزیشن پر چیکرڈ لائن کو عبور کیا۔دلچسپ ریس کے درمیان محسن  نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے  مقابلہ تیز کر دیا۔ اپنے مضبوط عزم کے ساتھ انہوں نے۱۵ء۱۰؍  کے مجموعی وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ریس مکمل کی، ان کا بہترین لیپ ٹائم۱ء۵۲؍  تھا۔ محسن کے بعد، بدانی راجندر نے ایک بار پھر دوسرے تمام سواروں کو پیچھے چھوڑ دیا اور تیسرے نمبر پر چیکر لائن کو عبور کیا اور پوڈیم مکمل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK