• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈیورنڈ خطاب کیلئے آج موہن بگان اور نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ کے درمیان رسہ کشی

Updated: August 31, 2024, 12:32 PM IST | Agency | Kolkata

دفاعی چمپئن موہن بگان سپر جائنٹ کا مقابلہ سنیچر کو۱۳۳؍ ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے فائنل میں نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ ایف سی سے ہوگا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

دفاعی چمپئن موہن بگان سپر جائنٹ کا مقابلہ سنیچر کو۱۳۳؍ ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے فائنل میں نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ ایف سی سے ہوگا۔ شام ساڑھے۵؍ بجے وویکانند یووا بھارتی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ سونی اسپورٹس نیٹ ورک (سونی ٹین۲؍ ایچ ڈی) اور سونی ایل آئی وی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 
دفاعی چمپئن بگان کو پنجاب ایف سی اور بنگلورو ایف سی کے خلاف اپنے دونوں ناک آؤٹ میچوں کو پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعے جیتنا پڑا تھا اور اب اسے نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، جو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں ہے۔ اس ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈین آرمی کو ۰۔ ۲؍گول اور سیمی فائنل میں شیلانگ لاجونگ کو۰۔ ۳؍گول سے شکست دی۔ 
  موہن بگان کو اپنے حامیوں کی حمایت حاصل ہوگی۔ ہیڈ کوچ جوز مولینا نے سنیچر کے میچ میں اپنی ٹیم کیلئے ہوم ایڈوانٹیج کے بارے میں کہا کہ میرے خیال میں ہوم سپورٹ حاصل ہونا واقعی اچھا ہے لیکن میدان پر۱۱؍ کھلاڑیوں کا سامنا۱۱؍کھلاڑیوں سے ہوگا۔ اس لئے گھریلو ہجوم کے سامنے کھیلنا کبھی فائدہ مند نہیں ہوتا۔ ہوم ٹیم کے طور پر دباؤ ہوگا، لیکن کھلاڑی اسے سنبھالنے کیلئے کافی تجربہ کار ہیں۔ موہن بگان کے اسٹار فارورڈ گریگ اسٹیورٹ نے کہاکہ ’’میں گھریلو ہجوم کے سامنے کھیلتے ہوئے تھوڑا سا دباؤ محسوس کرتا ہوں کیونکہ یہ کرو یا مرو کا میچ ہے۔ یہ ایک بہت ہی اچھی نارتھ ایسٹ ٹیم کے خلاف سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ 
  دوسری طرف نارتھ ایسٹ کے ہیڈ کوچ جوان پیڈرو بینالی کولکاتاکے ہجوم کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا ’’کولکاتا میں اتنے حیرت انگیز ہجوم کے سامنے کھیلنا بہت اچھا ہے۔ ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ہم نے اچھا فٹبال کھیلا ہے اور یہاں اس شاندار شہر اور شاندار شائقین کے سامنے اپنا بہترین مظاہرہ کرنے آئے ہیں۔ ‘‘
  وشال کیتھ موہن بگان کے لئے گول پوسٹ کے درمیان عمدہ فارم میں ہیں اور وہ ایک بار پھر ستاروں سے بھرپور اٹیک لائن کا اہم حصہ ہوں گے جس میں دیمتری پیٹراٹوس، گریگ اسٹیورٹ، جیسن کمنگز، لسٹن کولاکو، سہل عبدالصمد اور منویر سنگھ کے اٹیک کے ساتھ ایک اہم کردارادا کریں گے۔ نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ کا دفاع، جس میں ان کے کپتان مشیل جباکو اور مراکش کے حمزہ ریگراگئی شامل ہیں، نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK