Inquilab Logo Happiest Places to Work

موہن بگان ایس جی نے آئی ایس ایل کا خطاب جیت لیا

Updated: April 14, 2025, 10:54 AM IST | Agency | Kolkata

موہن بگان سپر جائنٹس (ایم بی ایس جی) نے سنیچر کی رات بنگلورو ایف سی کو۱۔۲؍ گول سے شکست دے کر انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) ۲۵۔۲۰۲۴ءکپ جیت لیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

موہن بگان سپر جائنٹس (ایم بی ایس جی) نے سنیچر کی رات بنگلورو ایف سی کو۱۔۲؍ گول سے شکست دے کر انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) ۲۵۔۲۰۲۴ءکپ جیت لیا۔ کولکاتا کے وویکانند یووا بھارتی کریڈانگن میں کھیلے جانے والے  میچ میں ایم بی ایس جی نے ایک گول سے پیچھے ہونے کے بعد اچھا مقابلہ کرتے ہوئے دوسری بار خطاب اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ، ایم بی ایس جی ممبئی سٹی ایف سی (۲۱۔۲۰۲۰ء) کے بعد ایک ہی سیزن میں لیگ شیلڈ اور آئی ایس ایل کپ جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ بنگلورو ایف سی کے ڈفینڈرالبرٹو روڈریگز نے ۴۹؍ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو۰۔۱؍گول  کی برتری دلائی۔ اس کے بعد ۷۲؍ویں منٹ میں موہن بگان کے کمنس نے گول کرکے اسکور۱۔۱؍ سے برابر کردیا۔  موہن بگان کی جانب سے۹۶؍ ویں منٹ میں میکلین نے جیت کا گول داغا۔
 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK