• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

موہن بگان نے آئی ایس ایل کا خطاب جیت لیا

Updated: April 16, 2024, 9:48 PM IST | Kolkata

موہن بگان نے سپر جائنٹ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل)۲۴۔۲۰۲۳ء جیت لی ہے۔ پیر کو ہوم گراؤنڈ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں موہن بگان نے ممبئی سٹی ایف سی کو۱۔۲؍گول سے شکست دی

Mohun Bagan Team. Photo:INN
موہن بگان کی ٹیم۔ (تصویر: آئی این این)

موہن بگان نے سپر جائنٹ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل)۲۴۔۲۰۲۳ء جیت لی ہے۔ پیر کو ہوم گراؤنڈ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں موہن بگان نے ممبئی سٹی ایف سی کو۱۔۲؍گول  سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی موہن بگان پوائنٹس ٹیبل پر پہنچ گیا۔
 موہن بگان نے پہلی بار لیگ کا خطاب جیتا ہے۔ موہن بگان کی جانب سے لسٹن کولاکو اور جیسن کمنگز نے گول کئے۔ دونوں گول میں معاونت کرنے پردمتریس پیتراتوس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ممبئی سٹی کیلئے  ونگر لالیانزوالا چھانگتے نے ایک گول کیا۔ موہن بگان۱۵؍ جیت اور۴۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ 
موہن بگان سپر جائنٹ نے۲۲؍ میچوں میں ۱۵؍ جیت، ۳؍ ڈرا اور ۴؍ ہار کے ساتھ۴۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر لیگ راؤنڈ ختم کیا۔ وہیں ممبئی سٹی ایف سی۲۲؍ میچوں میں۱۴؍ جیت، ۵؍ ڈرا اور ۳؍ ہار کے ساتھ۴۷؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ ہاف ٹائم میں موہن بگان کو۰۔۱؍گول کی برتری حاصل تھی۔ میچ کا پہلا گول۲۸؍ ویں منٹ میں ہوا، جب ونگر لسٹن کولاکو نے گول کر کے موہن بگان  سپر جائنٹ کو ابتدائی برتری دلا کر اسے۰۔۱؍ کر دیا۔ آسٹریلوی اسٹرائیکر دمترس پیتراتوس نے گیند کو باکس کے بالکل باہر بائیں طرف لسٹن کو دیا اور لسٹن نے گول میں تبدیل کر دیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا۔اس کے بعد ۸۹؍ویں منٹ میں لالیانزوالا چھانگٹے نے سیزن کا اپنا ساتواں گول کر کے ممبئی سٹی ایف سی کو کچھ راحت دی اور فرق ۱۔۲؍ گول کر دیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK