• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی کی واٹر کنگڈم میراتھن میں ۲؍ ہزار سے زائد افراد کی شرکت

Updated: January 15, 2025, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی میں سال ۲۰۲۵ء کی پہلی واٹر کنگ ڈم میراتھن میں خوبصورت گورائی جیٹی پر۲؍ ہزارسے زیادہ افراد نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔

View of the start of the Water Kingdom Marathon from Gorai Jetty. Photo: INN
گورائی جیٹی سے واٹر کنگڈم میراتھن کے آغاز کا منظر۔ تصویر: آئی این این

ممبئی میں سال ۲۰۲۵ء کی پہلی واٹر کنگ ڈم میراتھن میں خوبصورت گورائی جیٹی پر۲؍ ہزارسے زیادہ افراد نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ عہدیداران نے بتایا کہ ایونٹ کا آغاز اتوار کی صبح سویرے ہوا جس میں ہر عمر کے گروپ کےلوگوں نے حصہ لیا۔ اس میں بچوں سے لے کر تجربہ کار رنرس شامل تھے ۔ میراتھن میں ۳، ۵؍ اور۱۰؍ کلومیٹر زمروں کی پیشکش کی گئی تھی۔ فلیگ آف سے پہلے شرکاء نے ایک ڈی جے سیٹ کے ساتھ ایک پرجوش پری وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔ اس آغاز نے سب کو آگے کی دوڑ کیلئے تیار کر دیا۔ سرکاری پرچم کشائی کی قیادت واٹر کنگ ڈم کے کلیدی اراکین سی ای او پریش مشرا اور سینئر نائب صدر (آپریشنز)، فلائٹ لیفٹیننٹ آنند لامدھاڑے نے کی۔ شرکاء جیسے ہی ریس کے اپنے اپنے راستوں پر روانہ ہوئے تو ماحول جوش و خروش سے بھر گیا۔ فیملیز، کمیونٹی گروپس اور فٹ نس کے شوقین افراد نے رنرز کی حمایت کی۔ انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے حاصل کردہ انعامات وصول کئے۔ ٹاپ فائنرز کو نقد انعامات اور دلچسپ انعامات مثلاً واٹر کنگڈم واٹر پارک، ایسل ورلڈ برڈ پارک، اور فیملی فرینڈلی ٹک ٹیک ٹو ٹوڈلر پلے ایریا میں داخلے کے ٹکٹ سے نوازا گیا۔ واٹر کنگ ڈم کے سی ای او پریش مشرا نے کہا، ہم واٹر کنگ ڈم میراتھن کی میزبانی کرنے اور۲۰۲۵ء کے پہلے ایونٹ میں اتنے زیادہ لوگوں کو فٹ نس کو اپناتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ کمیونٹی کے عزم اور تعاون کے جذبے کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ یہ میراتھن ممبئی کی حوصلہ افزائی کیلئے ہماری کوششوں کا ایک فعال اورصحت مند آغاز ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK