دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
EPAPER
Updated: April 26, 2025, 12:33 PM IST | Agency | New York
دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جمی ڈونالڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کوہلی سے سوال کیا ہے کہ کیا کسی طریقے سے آپ کو ویڈیو میں شامل کر سکتا ہوں؟ یہ پیغام چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر۳۸۷؍ ملین سے زائد سبسکرائبرس ہیں اور وہ اپنے بڑے انعامی ویڈیوز اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ کولیبریشنز کے حوالے سے مشہور ہیں۔
دوسری طرف وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر۲۷۱؍ ملین فالوورس کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس ممکنہ اشتراک نے آن لائن دنیا میں تجسس اور جوش پیدا کر دیا ہے۔ اگرچہ وراٹ کوہلی کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، لیکن مداح پرجوش ہیں کہ یہ ملاقات کب اور کیسے ممکن ہوگی۔مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں ایک مواد تخلیق کار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کافی عرصے سے کوہلی کے ساتھ ویڈیو بنانے کے خواہاں ہیں کیونکہ لوگ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور وہ ایک لیجنڈ ہیں۔مسٹر بیسٹ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو، ٹام بریڈی اور نوح لائلز جیسے عالمی کھلاڑیوں کو اپنے ویڈیوز میں شامل کر چکے ہیں۔ مداح اب کوہلی کے ممکنہ ردعمل کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔