پوسٹر میں شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان ‘‘ کے ساتھ ’’مفاسا‘‘ کا تعلق دکھا یا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 03, 2024, 9:55 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
پوسٹر میں شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان ‘‘ کے ساتھ ’’مفاسا‘‘ کا تعلق دکھا یا گیا ہے۔
ڈزنی نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’’مفاسا‘‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں شاہ رخ خان نظر آرہے ہیں، اور اس کے علاوہ شاہ رخ نے ’’مفاسا‘‘ کے ساتھ اپنے مشہور تعارف کے پیچھے کی کہانی بھی بیان کی جو فلم کو ’’جوان‘‘ سے جوڑتی ہے۔
ٹریڈ اینالیسٹ ترن آدرش نے اپنے ’’ایکس‘‘ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ٹیم ’مفاسا‘ نے شاہ رخ خان کے ساتھ’’مفاسا‘‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز۔ نیا ویڈیویہاں۔ شاہ رخ خان کا پہلا پوسٹر۔ ڈزنی مچ اینٹی سیپیڈفیملی انٹر ٹینر پوسٹر۔ مفاسا دی لائن کنگ۔‘‘
TEAM `MUFASA` UNVEILS FIRST-EVER POSTER OF `MUFASA` FEATURING SHAH RUKH KHAN... SRK *NEW VIDEO* IS HERE... Presenting #ShahRukhKhan in the first-ever poster of #Disney’s much-anticipated family entertainer #MufasaTheLionKing.
— taran adarsh (@taran_adarsh) December 3, 2024
Directed by #BarryJenkins, #Mufasa arrives in… pic.twitter.com/h1feaKQqK5
دو بادشاہوں کی کہانی
’’جوان‘‘ باپ اوربیٹے کے ڈائیلا گ ’’ایک راجا تھا اور‘‘کہنے پر شاہ رخ نے کہا کہ ’’ایٹلی نے کہا کہ اسے ہم مفاسا اور سمبا کیلئے استعما ل کریں گے، اور ہم کافی دنوں سے اس بارے میں پڑھتے آرہے ہیں ۔تو یہ اس سے ملتا بھی ہے کیونکہ وہ رحم دل، مضبوط، طاقتور ، اچھا اور خاندان پر مبنی شخص ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو ہم بننا چاہتے ہیں۔ لہذا میرے خیا ل میں مفاسا ان سب کیلئے کھڑا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا۔ میرے بال ویسے ہی تھے ، تومیں سوچتا ہوں کہ میں مفاسا ہوں ،تو میرے خیال میںمیرا تعلق مفاسا سے ہے کیونکہ میرے بال مفاسا جیسے ہیں۔
’’مفاسا‘‘ ۲۰۱۹ ءمیں آئی ہوئی اینیمیٹیڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ کا پری سیکوئل ہے جو دنیا بھر میں ۲۰؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔جس میں شاہ رخ خان’’مفاسا‘‘، آرین خان’’سمبا‘‘ اورابراہیم خان ’’نوجوان مفاسا ‘‘ کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔