ملک کے معروف اولمپین اور ایتھلیٹ محمد انس نوی ممبئی میں منعقد ہونے والی پہلی ۱۰؍ کے رن کا مہمان خصوصی بنایا گیا۔
EPAPER
Updated: November 10, 2024, 10:21 AM IST | Mumbai
ملک کے معروف اولمپین اور ایتھلیٹ محمد انس نوی ممبئی میں منعقد ہونے والی پہلی ۱۰؍ کے رن کا مہمان خصوصی بنایا گیا۔
ملک کے معروف اولمپین اور ایتھلیٹ محمد انس نوی ممبئی میں منعقد ہونے والی پہلی ۱۰؍ کے رن کا مہمان خصوصی بنایا گیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ہندوستان کی جانب سے اولمپکس میں ۴؍ضرب ۴۰۰؍ میٹر ریلے دوڑ میں شرکت کرنے والے محمدانس کو رنرس کی حوصلہ افزائی کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ نوی ممبئی میں ۱۶؍فروری ۲۰۲۵ء کو پہلی ایس ایف سی ۱۰؍ کے دوڑ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے لئے ۱۱؍نومبر ۲۰۲۴ء سے رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے۔ اس دوڑ میں شرکت کرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ایس ایف سی گلوبل ۱۰؍ کے ڈاٹ کام پر رابطہ قائم کیا جاسکتاہے۔ پریس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہونے والے ایتھلیٹ محمد انس نے بتایا کہ ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناطے ہر مقابلہ خواب کی طرح ہوتاہے۔ اس مقابلے سے بہت سےایتھلیٹ کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملے گا۔ اس کے بعد وہ اپنے کریئر کا ہدف اور منصوبہ بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں امید کررہاہوں کہ ۲۰۲۸ء میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس تک فٹ رہوں اور اس میں شرکت کروں۔ یاد رہے کہ ایس ایف سی ۱۰؍ کے میں نوجوانوں انعام جیتنے کا موقع ملے گا۔