• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مکیش اور خلیل نے چنئی کوشکست دی

Updated: April 01, 2024, 9:58 PM IST | New Delhi

ڈیوڈ وارنر اور رشبھ پنت کی نصف سنچریوں کے بعد مکیش کمار اور خلیل احمد کی جارحانہ بولنگ کی بدولت دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل کے۱۳؍ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو۲۰؍ رن سے شکست دے دی

Khaleel Ahmed. Photo:INN
خلیل احمد۔ (تصویر:آئی این این)

ڈیوڈ وارنر اور رشبھ پنت کی نصف سنچریوں کے بعد مکیش کمار اور خلیل احمد کی جارحانہ بولنگ کی بدولت دہلی کیپٹلس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۱۳؍ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو۲۰؍ رن سے شکست دے دی۔
۱۹۲؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز کی شروعات بہت خراب رہی اور  اس نے پہلے ہی اوور میں اپنے دونوں اوپنرس کے وکٹ گنوا دیئے۔ کپتان رتوراج گائیکواڑ ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، راچن رویندر نے ۲؍ رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کو خلیل احمد نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے اور ڈیرل مشیل نے تیسرے وکٹ کیلئے ۷۲؍رن جوڑے۔ اجنکیا رہانے نے۳۰؍ گیندوں پر۵؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۴۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ڈیرل مشیل  نے ۲۶؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے   ۳۴؍ رن بنائے۔ شیوم دوبے۱۸؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سمیر رضوی اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ مکیش کمار نے رہانے، دوبے اور رضوی کو آؤٹ کر کے چنئی کی کمر توڑ دی۔ رویندر جڈیجا۲۱؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، مہندر سنگھ دھونی۳۷؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر صرف۱۷۱؍ رن ہی  بنا سکی اور۲۰؍ رن سے میچ ہار گئی۔ دہلی کی جانب سے مکیش کمار نے ۳؍ وکٹ لئے۔ خلیل احمد نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ اکشر پٹیل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سےقبل  ڈیوڈ وارنر کی۵۲؍ رن، کپتان رشبھ پنت کی ۵۱؍ رن کی نصف سنچری اور پرتھوی شا کی ۴۳؍ رن کی شاندار اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلس نے  اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۱۳؍ ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو جیت کیلئے ۱۹۲؍ رن کا ہدف دیا۔
اتوار کو ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے- وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں، دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پرتھوی شا اور ڈیوڈ وارنر کی اوپننگ جوڑی نے دہلی کیلئے  شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۹۳؍ رن کی شراکت کی۔ مستفیض نے ڈیوڈ وارنر کو۱۰؍ اوور میں پتھیرانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ وارنر نے۳۵؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۵۲؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں جڈیجا نے پرتھوی شا کو آؤٹ کر کے دہلی کا دوسرا وکٹ لیا۔ پرتھوی شا نے ۲۷؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۴۳؍ رن بنائے۔ مشیل مارش۱۸؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبس کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان رشبھ پنت ۱۲؍گیندوں پر۱۸؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل ۷؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور ابھیشیک پورل ۹؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۱۹۱؍ رن بنائے۔ چنئی کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ رویندر جڈیجا اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK