• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ایرانی کپ کا فاتح

Updated: October 06, 2024, 11:04 AM IST | Lucknow

ممبئی نے ۱۵؍ویں مرتبہ گھریلو ٹورنامنٹ پر قبضہ کیا۔ سرفرازخان مین آف د ی میچ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی نے اننگز میں شاندار کارکردگی کی بدولت ملنے والی برتری کی بدولت ایرانی ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔ یہ ۱۵؍ویں بار ہے جب ممبئی نے یہ خطاب جیتا ہے۔ ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان میچ ڈرا رہا۔ ممبئی نے پہلی اننگز میں ۵۳۷؍رن  بنائے تھے۔ ریسٹ آف انڈیا کی  اننگز۴۱۶؍ رن پر سمٹ گئی۔ جب ممبئی نے دوسری اننگز میں ۸؍ وکٹ  پر۳۲۹؍ رن بنالئے تھے تو دونوں کپتانوں نے میچ ڈرا کرنے پر اتفاق کیا۔سرفرازخان کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ممبئی کے نوجوان آل راؤنڈر تنوش کوٹیان نے سنیچر کو اپنے  جمعہ کے ۲۰؍ رن کے اسکور سے پہلے صبر آزما آغاز کیا۔ جب وہ آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے تو ممبئی نے ۱۲۵؍ کے اسکور پر ۶؍ وکٹ گنوا  دیئے تھے۔
صبح کے سیشن میں ٹیم کا اسکور جلد ہی ۸؍ وکٹ پر۱۷۱؍ رن ہوگیا۔ اس کے بعد بھی کوٹیان پچ پر جمے رہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری ۱۳۵؍ گیندوں پر مکمل کی۔ انہوں نے ۱۵۰؍ گیندوں پر ( ناٹ آؤٹ ۱۱۴؍ رن) ۱۰؍چوکے اور۸؍ چھکے لگائے۔ اس سے قبل انہوں نے۱۰؍ویں نمبر پر کھیلتے ہوئے اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔
  پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے سرفراز خان دوسری اننگز میں ناکام رہے اور سارنش جین نے انہیں۱۷؍ رن پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد شاردُل ٹھاکر (۲) بھی سارنش جین کا نشانہ بنے۔ ۸؍ وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ کیلئے  آئے موہت اوستھی نے تنوش کا بہت اچھا ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے ۹؍ویںوکٹ کیلئے  ریکارڈ ۱۵۸؍ رن جوڑے۔ موہت اوستھی نے۹۳؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۱؍ رن بنائے۔ سارنش جین نے ۶؍ وکٹ حاصل کئے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK