Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینس صحیح راہ پر گامزن ہے: ہاردک پانڈیا

Updated: April 25, 2025, 1:13 PM IST | Agency | Hyderabad

سن رائزرس حیدرآباد کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر اس آئی پی ایل سیزن میں مسلسل چوتھی جیت درج کرنے والی ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ٹیم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

Hardik Pandya. Picture: INN
ہاردک پانڈیا۔ تصویر: آئی این این

سن رائزرس حیدرآباد کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر اس آئی پی ایل سیزن میں مسلسل چوتھی جیت درج کرنے والی ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ٹیم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہاردک نے کہا کہ جیت کر اچھا لگ رہا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ٹیم صحیح راہ پر گامزن ہے۔ میرے خیال میں جب تمام کھلاڑی فارم میں ہوں گے تو ہمارا دبدبہ بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیپک اور بولٹ نے گیندبازی میں اپنا کام بخوبی انجام دیا جبکہ روہت اور سوریہ کمار نے بلے بازی میں اپنا رول بخوبی ادا کیا۔ یہ ایک شاندار فتح تھی۔ دیپک چاہر سے جب لگاتار ۴؍ اوور کرانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کپتانی میں بعض اوقات حالات کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ بہت سی چیزوں کا پہلے سے تعین نہیں کیا جا سکتا۔ پاور پلے میں جب وہ اچھی گیندبازی کر رہے تھے تو ان کے چوتھے اوور کو روکنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ 
حیدرآباد کو ۷؍وکٹوں سے ہرایا
 آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں اپنی سست آغاز کیلئے مشہور ممبئی انڈینس نے موجودہ سیزن میں بھی دھیمی شرو عات کے بعد اپنی رفتار تیز کر لی ہے۔ ممبئی نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدر آباد کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی جیت درج کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ 
  ٹرینٹ بولٹ (۴؍ وکٹوں ) کی قیادت میں ممبئی کے گیند بازوں نے حیدرآباد کو ۱۴۳؍تک محدود رکھا اور پھر روہت شرما (۷۰) کی مسلسل دوسری نصف سنچری کی بدولت صرف ۱۵ء۴؍ اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ یاد رہے کہ ممبئی کو اپنے پہلے ۵؍ میچوں میں سے ۴؍ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن دہلی کپیٹلز کیخلاف جیت کے بعد اس نے لگاتار۴؍ میچ جیتے ہیں۔ 
  اپنے ہوم گراؤنڈ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گزشتہ میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ۷۶؍رن بنا کر فارم میں واپس آنے والے روہت شرما نے حیدرآباد میں بھی اپنی جارحانہ بلےبازی جاری رکھی۔ روہت شرما نے ۷۰؍رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK