کپتان ہرمن پریت کی نصف سنچری۔ نیٹ نے ۵۲؍رن بنائے۔ ممبئی کی ٹیم ۴؍وکٹ سے کامیاب
EPAPER
Updated: February 22, 2025, 10:19 PM IST | Bangluru
کپتان ہرمن پریت کی نصف سنچری۔ نیٹ نے ۵۲؍رن بنائے۔ ممبئی کی ٹیم ۴؍وکٹ سے کامیاب
ممبئی انڈینس نے کپتان ہرمن پریت کور (۵۰؍رن)، نیٹ سائبر برنٹ (۴۲؍رن) اور امن جوت کور (۳؍ آؤٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جمعہ کو ویمنز پریمیر لیگ کے ساتویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
۱۶۷؍رن کے ہدف کے تعاقب میں، ممبئی انڈینس کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے دوسرے ہی اوور میں یاستیکا بھاٹیہ (۸؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں کم گارتھ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نیٹ سائبر برنٹ بیٹنگ کیلئے آئیں اور ہیلی میتھیوز کے ساتھ مل کر محاذ سنبھالا۔ ایکتا بشٹ نے ۷؍ویں اوور میں ہیلی میتھیوز (۱۵؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ امیلیا کیر ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیٹ سائبر برنٹ نے۲۱؍ گیندوں پر۹؍ چوکوں کی مدد سے۴۲؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ جارجیا ویرہم کے ذریعے ممبئی کو فتح کی طرف لے جانے والی کپتان ہرمن پریت کور کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو ایک بڑی کامیابی ملی۔
ویرہم نے پھر سجیون سجنا (صفر) کو آؤٹ کرکے ممبئی پر دباؤ بنایا۔ امن جوت کور نے ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۷؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۴؍ رن کی اہم اننگز کھیلی۔ جی کملینی ناٹ آؤٹ ۱۱؍ رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے۱۹ء۵؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۱۷۰؍ رن بنا کر ۴؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔
آر سی بی کی جانب سے جارجیا ویرہم نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ کم گارتھ نے ۲؍ وکٹ لئے، ایکتا بشٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ممبئی انڈینس کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی شروعات اچھی نہیں رہی، اس نے تیسرے اوور میں ڈینیل وائٹ (۹؍رن)کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ایلیس پیری بلے بازی کیلئے آئیں اور کپتان اسمرتی مندھانا کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ شبنم اسماعیل نے اسمرتی مندھانا (۲۶؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا ۔ راگھوی بشٹ (ایک)، کنیکا آہوجہ (۳)، رچا گھوش (۲۸؍رن) اور جارجیا ویرہم ۶؍رن بنا کرآؤٹ ہوئیں۔ ایلیس پیری نے۴۳؍ گیندوں پر ۱۱؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے۸۱؍ رن بنائے۔ وہ۲۰؍ویں اوور میں کم گارتھ (۸؍رن ) اور ایکتا بشٹ (۲؍رن) کے ہاتھوں آؤٹ ہوئیں۔ آر سی بی نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۶۷؍ رن بنائے۔ ممبئی انڈینس کی جانب سے امن جوت کور نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ شبنم اسماعیل، نٹالی سائبر برنٹ، ہیلی میتھیوز اور سنسکرتی گپتا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔