Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو ۴؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: April 19, 2025, 11:03 AM IST | Agency | Mumbai

ول جیکس (۲؍ وکٹ / ۳۶؍ رن) اور ہاردک پانڈیا (ایک وکٹ / ناٹ آؤٹ ۲۱؍ رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینس نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے۳۳؍ ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو ۴؍ وکٹ سے شکست دی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ول جیکس (۲؍ وکٹ / ۳۶؍ رن) اور ہاردک پانڈیا (ایک وکٹ / ناٹ آؤٹ ۲۱؍ رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینس نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے۳۳؍ ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو ۴؍ وکٹ سے شکست دی۔
 ۱۶۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینس کے سلامی بلے بازوں ریان رکیلٹن اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کیلئے ۲۳؍ رن کی شراکت کی۔ پیٹ کمنس نے چوتھے اوور میں روہت شرما کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ روہت شرما نے ۱۶؍ گیندوں پر۳؍ چھکے لگا کر ۲۶؍رن  بنائے۔ ہرشل پٹیل نے ۸؍ویں اوور میں ریان رکیلٹن (۲۳؍ گیندوں پر۳۱؍ رن) کو آؤٹ کیا۔۱۳؍ویں اوور میں پیٹ کمنس نے سوریہ کمار یادو کو شکار بنایا۔ سوریہ کمار یادو نے ۱۵؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۲۶؍ رن بنائے۔ پیٹ کمنس نے ول جیکس  کو آؤٹ کر کے اپنا تیسرا وکٹ حاصل کیا۔ ول جیکس نے۲۶؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ۳۶؍رن بنائے۔۱۸؍ویں اوور میں ایشان ملنگا نے ہاردک پانڈیا اور نمن دھیر (صفر) کو آؤٹ کرکے ممبئی کے خیمے میں ہلچل مچا دی۔ ہاردک پانڈیا نے ۹؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۲۱؍رن بنائے جبکہ تلک ورما۱۷؍ گیندوں پر ۲۱؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ممبئی انڈینس نے۱۸ء۱؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر۱۶۶؍ رن  بنا کر ۴؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنس نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایشان ملنگا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہرشل پٹیل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK