• Fri, 07 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جارحیت اور بے خوفی سے کامیابی ملتی ہے:ممبئی انڈینس کی کوچ ایڈورڈس

Updated: February 07, 2025, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی انڈینس کی ہیڈ کوچ شارلٹ ایڈورڈس نے کہا کہ بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی جارحیت اور بے خوفی میچ جیتنے میں مدد دیتی ہے۔

Charlotte Edwards. Photo: INN
شارلٹ ایڈورڈس۔ تصویر: آئی این این

ممبئی انڈینس کی ہیڈ کوچ شارلٹ ایڈورڈس نے کہا کہ بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی جارحیت اور بے خوفی میچ جیتنے میں مدد دیتی ہے۔
 ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۱۴؍ فروری سے شروع ہونے والے سیزن سے قبل ایم آئی کی کوچ ایڈورڈس نے ممبئی میں  ایک پریس کانفرنس میں کہا  کہ ’’ممبئی انڈینس کی کھلاڑی جانتی  ہیں کہ ان سے کیا توقع کی جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی گیندبازی، بلے بازی اورفیلڈنگ کے دوران جارحانہ انداز اختیار کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کہاں مضبوط ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلے اور کھیل سے لطف اندوز ہو۔ جب کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے تو اس سے مجھے اور بولنگ کوچ جھولن گوسوامی کو خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال بہترین کرکٹ کھیلی تھی اور اس سال بھی ہم یہی مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ٹی وی آن کریں اور ایم آئی کو کھیلتے ہوئے دیکھیں۔ ہم نے یقیناً پچھلے سال ایسا کیا تھا اورعوام کی تفریح کی تھی۔
 انہوں نے کہاکہ ’’پچھلے سال ہم بہت کم فرق سے آگے بڑھنے سے محروم رہ گئے تھے، جو مایوس کن تھا۔ لیکن ہم نے اسی طرح سے کھیلا، جیسا ہم چاہتے تھے۔ ہم اس سال بھی پرجوش ہیں۔ ہم بہتری کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم اس سال سی سی آئی (بریبورن اسٹیڈیم) میں ایک اور فائنل کھیلیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں کوچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جارحیت کامظاہرہ کرتے ہیں۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں سکھائیں کہ ٹی ۲۰؍ کرکٹ صرف جارحیت اور چھکے مارنے کا نام نہیں ہے۔ میں آنے والے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ وہ بہت آگے کی سوچتے ہیں اور ان کا دماغ بھی بہت کھلا ہے۔ ان کی کوچنگ کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔ وہ یہ سب کچھ اپنے چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ سیکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK