Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہاردک پانڈیا کی واپسی سے ممبئی انڈینس مضبوط

Updated: March 29, 2025, 11:41 AM IST | Ahmedabad

ایک میچ کی پابندی کے بعد کپتان ہاردک پانڈیاکی آئی پی ایل میں شرکت ۔ گجرات جائنٹس کے ساتھ آج اہم مقابلہ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک میچ کی پابندی کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی واپسی ممبئی انڈینس کو بہت ضروری توازن فراہم کرے گی۔ممبئی انڈینس کی ٹیم سنیچر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٹی۲۰؍ میں گجرات ٹائٹنس سے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیمیں رواں سیزن میں پہلی جیت کیلئے  کوشش کریں گی۔ ممبئی انڈینس چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل سیزن کا افتتاحی میچ ہارنے کا  سلسلہ نہیں توڑ سکی۔ چنئی نے یہ میچ آسانی سے ۴؍ وکٹ سے جیت لیا تھا۔ دوسری جانب گجرات ٹائٹنس پنجاب کنگز کے خلاف ہائی اسکورنگ میچ میں۱۱؍ رن سے ہار گئی۔ ممبئی انڈینس نے پہلے اور دوسرے میچ کے درمیان تقریباً ایک ہفتے کے وقفے کے دوران ریلائنس کی جام نگر کی سہولت میں کچھ دن گزارے۔ یہاں کی ٹیم نے آرام کرنے اور ایسی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی جس سے باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھئے: ملیالم فلم ’لوسیفر۲‘ کی کہانی کیرالا سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ گئی ہے

ٹورنامنٹ ابھی ابتدائی دنوں میں ہے لیکن ممبئی کی بولنگ یونٹ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے بغیر مشکلات کا شکار ہے۔ دریں اثنا  پہلے میچ میں باقاعدہ کپتان پانڈیا کی غیر موجودگی نے ٹیم کیلئے معاملات کو مزید مشکل بنا دیا۔ ہاردک اس وقت ہندوستانی کرکٹ میں واحد تیز گیند باز آل راؤنڈر ہیں۔ وہ بلے یا گیند سے میچ پر زبردست اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی واپسی کا مطلب ہے کہ رابن منج کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔
چیپاک گراؤنڈ کی مشکل پچ پر چنئی کے خلاف اپنے پہلے میچ میں منج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ٹیم کو سنیچر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک میچ کھیلنا ہے جہاں حالات بلے بازی کیلئے مکمل طور پر سازگار دکھائی دے رہے ہیں۔ اس گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے  پچھلے میچ میں پنجاب کنگز (۲۴۳؍ رن)   اور گجرات ٹائٹنس (۲۳۲؍رن) کے درمیان ۴۷۵؍ رن بنائے گئے تھے۔ بیٹنگ کیلئے  آسان پچ پر تیز گیند باز محمد سراج کی کارکردگی گجرات کیلئے  اہم ہوگی۔ وہ کچھ عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں اور انہوں نے پنجاب کے خلاف۵۴؍ رن  دیئے تھے۔ پرسیدھ کرشنا بھی اس میچ میں  متاثر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 
 گجرات کی ٹیم میں تجربہ کار ہندوستانی تیز گیند بازوں کی کمی ہے اور یہ ہیڈ کوچ آشیش نہرا کیلئے  پریشانی کا باعث ہوگا۔ کگیسو ربادا اور راشد خان جیسے اسٹار غیر ملکی کھلاڑیوں پر رن کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ وکٹ لینے کا بھی بہت دباؤ ہے۔ ممبئی کے لئے ہندوستانی ٹی ۲۰؍ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو اور ٹیسٹ اور ون ڈے کے کپتان روہت شرما کی موجودہ فارم تشویشناک ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK