• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی میراتھن: بیرہین ٹیسفے نے مردوں اورجوائس چیپکموئی نے خواتین کا خطاب جیت لیا

Updated: January 20, 2025, 5:05 PM IST | Mumbai

اریٹیریا کے بیرہین ٹیسفے نے اتوار کو ممبئی میراتھن میں مردوں کا خطاب جیتا جبکہ کینیا کی جوائس چیپکموئی ٹیلی نے خواتین کا خطاب جیتا۔

From left: Merhavy Kesset, Berhen Tesfaye and Tesfaye Demeke. Photo: INN
بائیں سے مرہاوی کیسیٹ، بیرہین ٹیسفے اور ٹیسفے ڈیمیکے۔ تصویر: آئی این این۔

اریٹیریا کے بیرہین ٹیسفے نے اتوار کو ممبئی میراتھن میں مردوں کا خطاب جیتا جبکہ کینیا کی جوائس چیپکموئی ٹیلی نے خواتین کا خطاب جیتا۔ ٹیسفے نے۴۲ء۱۹۵؍ کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرنے میں ۲؍ گھنٹے۱۱؍ منٹ اور۴۴؍ سیکنڈ کا وقت لیا اور اپنا پہلا بین الاقوامی مکمل میراتھن ٹائٹل جیتا۔ افریقہ کے چھوٹے سے ملک اریٹیریا کے رنرس نے مردوں کے زمرے میں پہلی دو پوزیشن حاصل کی۔ ٹیسفے کے ہم وطن مرہاوی کیسیٹ۵۰:۱۱:۲؍ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ ایتھوپیا کےٹیسفے ڈیمیکے۵۶:۱۱:۲؍ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ دریں اثنا، ٹیلی نے۵۶:۲۴:۲؍ کے وقت کے ساتھ خواتین کا ایلیٹ ٹائٹل جیت لیا۔ خواتین کے زمرے میں بحرین کی شیتے ایشیٹے ۲۹:۲۵:۲؍ دوسرے اور ایتھوپیا کے مدینا ڈیمے آرمینو ۵۸:۷۲:۲؍ تیسرے نمبر پر رہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں انیش تھاپا (۲۳:۱۷:۲) مردوں کے زمرے میں پہلے نمبر پر رہے۔ نرمابین ٹھاکر۶:۵۰:۲؍ خواتین کے زمرے میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK