ممبئی کو رنجی چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مشیر خان نے کہا: میرے والد مجھے ٹیسٹ کرکٹ اور ٹیم انڈیا کی جانب سے کھیلنے کیلئے کہتے ہیں۔ آئی پی ایل میں سلیکشن آج نہیں تو کل ہوگا۔
EPAPER
Updated: March 16, 2024, 9:44 AM IST | Agency | Mumbai
ممبئی کو رنجی چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مشیر خان نے کہا: میرے والد مجھے ٹیسٹ کرکٹ اور ٹیم انڈیا کی جانب سے کھیلنے کیلئے کہتے ہیں۔ آئی پی ایل میں سلیکشن آج نہیں تو کل ہوگا۔
آئی پی ایل کا معاہدہ کسی کرکٹر کی بکیٹ لسٹ میں سرفہرست ہو سکتا ہے، لیکن ممبئی کے نوجوان اور رنجی ٹرافی کے ہیرو مشیر خان اس بات پر خوش ہیں کہ وہ پچھلے سال کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران فروخت نہیں ہوئے تھے کیونکہ انہیں ٹی ۲۰؍ فارمیٹ کوزیادہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ۱۹؍ سالہ، جو مایہ ناز سچن تینڈولکر کو متاثر کرتے ہوئے رنجی فائنل میں سنچری بنانے والے ممبئی کے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے، صحیح وقت پر آئی پی ایل میں اپنی شناخت بنانے کیلئے پراعتماد تھے۔
اپنے والد اور فارمیٹو کوچ نوشاد خان کی بات کو یاد کرتے ہوئے مشیر نے کہاکہ `میرا نام آئی پی ایل میں نہیں ہے لیکن میں مایوس نہیں ہوں۔ میرے والد مجھے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنے کیلئے کہتے ہیں۔ آئی پی ایل میں سلیکشن آج نہیں تو کل ہو گا۔ مشیر، جنہوں نے اب تک صرف ۵؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، نے کہاکہ `یہ اچھی بات ہے کہ مجھے آئی پی ایل کی تیاری کیلئے ایک اور سال ملا۔ میں ٹی۲۰؍ کرکٹ کو زیادہ سمجھوں گا اور مجھے اس فارمیٹ کیلئے کس طرح تیاری کرنی چاہیے اس بارے میں سوچوں گا۔
مشیر نے حال ہی میں ودربھ کے خلاف رنجی فائنل میں دوسری اننگز میں ۱۳۶؍ رن بنا کر اپنی شناخت قائم کی تھی جس کی مدد سے ممبئی کو۵۳۸؍رن کا بڑا ہدف ملا۔ انہوں نے بالآخر ممبئی کو رنجی ٹرافی میں اپنا ریکارڈ توسیع کرتے ہوئے۴۲؍ واں خطاب جیتنے میں مدد کی۔ مشیر نے بظاہر اپنے بڑے بھائی سرفراز سے تحریک لی، جنہوں نے گزشتہ ماہ راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کے لئے آغاز کیا تھا۔
مشیر خان نے کہاکہ `میں واقعی اپنے بھائی سے اس کی لگن اور اس کے بلے بازی کے انداز سے متاثر ہوں۔ ہماری بیٹنگ کا انداز ایک جیسا ہے۔ انہوں نے مجھے کھیل (رنجی فائنل) سے پہلے کہا کہ اسے ایک عام میچ سمجھو اور زیادہ دباؤ نہ لو۔ باہر سے یہ عام میچ لگتا ہے لیکن میدان میں ہم دباؤ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اپنی صلاحیتوں کو پہچانوں اور اس پر عمل کروں۔ مشیر اس سال کے شروع میں آئی سی سی انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں بھی سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے، جس میں ۲؍ سنچریاں بھی شامل تھیں اور۸؍ سال کے وقفے کے بعد ممبئی کی رنجی ٹرافی جیتنے کے بعد وہ بہت خوش تھے۔ انہوں نے کہاکہ `یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے۴۲؍ویں بار خطاب جیتا ہے۔ کئی عظیم کھلاڑی یہاں (ممبئی کیلئے) کھیل چکے ہیں۔