• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاراجہ ٹرافی میں میسور واریئرس نے شیوموگا لائنس کو ۲۸؍رن سے شکست دے دی

Updated: August 24, 2024, 12:07 PM IST | Agency | Bengaluru

کپتان کرون نائر (۴۵؍ رن)، منوج بھنڈاگے (۲۳؍رن) اور جگدیش سچتھ (۲۲؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد ودیادھر پاٹل اور اجیت کارتک کی عمدہ گیندبازی کی بدولت جمعرات کو میسورو واریئرس نے ٹی۲۰؍ مہاراجہ ٹورنامنٹ کے ۱۵؍ویں میچ میں شیوموگا لائنس کو۲۸؍ رن سے شکست دے دی ہے۔ 

Mysore team performed well in the match. Photo: INN
میسور کی ٹیم نے میچ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ تصویر : آئی این این

کپتان کرون نائر (۴۵؍ رن)، منوج بھنڈاگے (۲۳؍رن) اور جگدیش سچتھ (۲۲؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد ودیادھر پاٹل اور اجیت کارتک کی عمدہ گیندبازی کی بدولت جمعرات کو میسورو واریئرس نے ٹی۲۰؍ مہاراجہ ٹورنامنٹ کے ۱۵؍ویں میچ میں شیوموگا لائنس کو۲۸؍ رن سے شکست دے دی ہے۔ 
 ۱۸۰؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری شیوموگا لائنس کی ٹیم میسور کی دھار دار گیند بازی کے سامنے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر۱۵۱؍ رن ہی بنا سکی اور اسے ۲۸؍ رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ شیوموگا کی جانب سے کپتان نہال اُلال اور ابھینو منوہر نے۴۶۔ ۴۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ہاردک راج ۱۷، ڈی اشوک ۱۵؍رن اور روہن نوین ۱۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ۶؍ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ میسور کی جانب سے ودیادھر پاٹل اور اجیت کارتک نے ۳۔ ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ کرشنپا گوتم اور دیپک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
 اس سے قبل جمعرات کو یہاں شیوموگا لائنس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری میسور کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پانچویں اوور میں ایس یو کارتک (۸؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان کرون نائر نے اجیت کارتک کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ تاہم دونوں بلے باز دوسرے وکٹ کیلئے زیادہ رن نہیں جوڑ سکے۔ ۸؍ویں اوور میں اجیت کارتک۳۰؍ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کرون نائر نے۲۳؍ گیندوں پر ۴۵؍ رن کی اننگز کھیلی، جس میں ۶؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔ کشن بیدارے ۱۷؍رن اور سمیت کمار ۲۸؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آخری اوورس میں منوج بھانڈگے اور جگدیش سچیت نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ منوج بھنڈاگے نے ۷؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگا کر ۲۳؍رن بنائے۔ وہیں جگدیش نے ۸؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۲؍ چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ ۲۲؍رن بنائے۔ میسور نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۷؍وکٹوں پر۱۷۹؍ رن بنائے۔ شیوموگا کیلئے ایچ ایس شرت نے ۴؍ وکٹ لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK