• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

Updated: September 26, 2024, 7:03 PM IST | New Delhi

این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں یہ نوٹس تفصیلات فراہم کرنے کے بعد ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے اپنی رہائش گاہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے۔ایجنسی نے انہیں نوٹس پر جواب دینے کیلئے ۱۴؍ دن کا وقت دیا ہے۔

Vinesh Phoghat. Photo: INN
ونیش پھوگاٹ۔ تصویر: آئی این این

ونیش پھوگاٹ ، جنہوں نے حال ہی میں کشتی سےاستعفیٰ دیا ہے اور سیاست میںشمولیت اختیار کی ہے، کو نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ایجنسی نے انہیںمعلومات فراہم کرنے کے بعد ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئےاپنی رہائش گاہ پرموجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں نوٹس پر جواب دینے کیلئے ۱۴؍ دن کی مہلت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ ونیش پھوگاٹ کے پیرس اولمپکس کے بعد کشتی سے استعفیٰ دینے کے بعد سامنے آیاہے۔ ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس میں ۵۰؍ کلوگرام کے زمرے میں پہنچ گئی تھیں ۔تاہم، ان کا وزن ۱۰۰؍ کلوگرام زیادہ تھا جس کی وجہ سے انہیں پیرس اولمپکس کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ حال ہی میں وہ کانگریس میں شامل ہوئی ہیں اور ہریانہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں جولانا حلقے سے انتخابات لڑیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: جی ڈی پی کی شرح نمو۷؍ فیصد رہنے کا امکان

این اے ڈی اے کے رجسٹرڈ ٹیسٹنگ پول(آرٹی پی) کے مطابق کھلاڑیوں کو ایجنسی کو اپنی معلومات فراہم کرنی ہوتی ہے تا کہ ’’ڈوپ ٹیسٹنگ‘‘ کو آسان بنایاجاسکے۔ڈوپنگ ٹیسٹ اس لئےکیا جاتا ہے تا کہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا کسی کھلاڑی نے کسی بھی مقابلے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کسی ادویات کا استعمال کیاہے۔ این اے ڈی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ ۹؍ ستمبر کو ونیش پھوگاٹ خرخودہ گاؤں، سونی پت میں ڈوپ ٹیسٹ کیلئے اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔ جب کوئی کھلاڑی اس ٹیسٹ کیلئے اپنی معلومات یا اتہ پتہ فراہم کرے اور ٹیسٹ کے وقت بتائی گئی جگہ پر موجود نہ ہوتو اسے ’’ویئر اباؤٹس فیلیئر‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہی اس کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

’’ آسام حکومت، مسلمانوں کو اجاڑکر عدالت کے حکم کی بھی توہین کررہی ہے‘‘

ونیش پھوگاٹ نے ایسا پہلی مرتبہ کیا ہے اس لئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اگر انہوں نے۱۲؍ مہینوں میں مزید ۲؍ مرتبہ ایسا کیا تو وہ کارروائی کی اہل ہوں گی۔این اے ڈی اے کے قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے خلاف تبھی کارروائی کی جاسکتی ہے جب وہ ۱۲؍ماہ میں ۳؍ مرتبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے موجود نہ ہو۔
یاد رہے کہ ونیش پھوگاٹ کے خلاف یہ کارروائی بی جے پی کے لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ ، جو پہلے ورسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر تھے، کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سال ونیش پھوگاٹ نے بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کے ساتھ نئی دہلی کے جنتر منتر پر بی جے پی لیڈر کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں احتجاج کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK