پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں۰۔۲؍ کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بنگلہ دیش کے نوجوان تیزگیند باز ناہید رانا کی نظریں اب ہندوستان کے خلاف سیریز پر مرکوز ہیں
EPAPER
Updated: September 10, 2024, 9:20 PM IST | New Delhi
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں۰۔۲؍ کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بنگلہ دیش کے نوجوان تیزگیند باز ناہید رانا کی نظریں اب ہندوستان کے خلاف سیریز پر مرکوز ہیں
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں۰۔۲؍ کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بنگلہ دیش کے نوجوان تیزگیند باز ناہید رانا کی نظریں اب ہندوستان کے خلاف سیریز پر مرکوز ہیں۔ یہ۲۱؍ سالہ تیز گیند باز مسلسل۱۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے ۴۴؍ رن کے عوض ۴؍ وکٹ لے کر اپنی جاندار موجودگی درج کروائی۔
بنگلہ دیش کرکٹ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں رانا نے کہاکہ ’’ `یقینی طور پر ہم ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے اچھی طرح سے تیار ہیں۔ ہم نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ ہم جتنا زیادہ پریکٹس کریں گے، میچ کیلئے اتنے ہی زیادہ تیار ہوں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ `’’ہندوستانی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ ‘‘
رانا نے رواں سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اس میچ میں انہوں نے ۱۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گیندبازی کرتے ہوئے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رانا نے کہاکہ ’’`پاکستان کے دورے پر جانے سے پہلے میں نے کہا تھا کہ میں اپنے ملک کیلئے کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس پر پورا اترا جس کی مجھ سے توقع کی جا رہی تھی۔ ‘‘
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ۱۹؍ ستمبر سے چنئی میں کھیلا جائے گا جہاں کی پچ سے باؤنس ہونے کی امید ہے۔ رانا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ ۱۵۲؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ ’’ `میں اپنی بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہوں۔ آپ ہمیشہ رفتار کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ یہ فارم پر منحصر ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’میں نے کوئی رفتار طے نہیں کی۔ میں صرف ٹیم کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرے دوست اور میرے گاؤں کے لوگ میری کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔‘‘ رانا نے کہاکہ ’’ `میں کسی اور جیسا نہیں بننا چاہتا اور اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں۔ میں خود کو بنگلہ دیش کے ناہید رانا کے طور پر قائم کرنا چاہتا ہوں۔ میں کسی خاص بولر کو فالو نہیں کرتا۔ میں نے سب سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔