• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ میں دوسرے نمبر پر رہے

Updated: August 24, 2024, 9:48 PM IST | Lussane

نیرج نے آخری کوشش میں سال کا بہترین تھرو کیا۔ اینڈرسن پیٹرس نے لوزانے ڈائمنڈ لیگ میں ۹۰ء۶۱؍ میٹر کا تھروکیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی

Neeraj Chopra. Photo:PTI
نیرج چوپڑا۔ (تصویر:پی ٹی آئی )

پیرس اولمپکس کے سلور میڈلسٹ ہندوستانی جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ میں ۸۹ء۴۹؍ کے تھرو کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا، انہیں برسلز میں۱۴؍ ستمبر کو ہونے والے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل  کیلئے ٹاپ ۶؍ میں برقرار رہنا ہوگا۔نیرج نے جمعہ کو سوئزرلینڈ کے لوزانے میں ڈائمنڈ لیگ ۲۰۲۴ء ایونٹ میں اپنی آخری کوشش میں اس سیزن کا بہترین ۸۹ء۴۹؍ میٹر کا تھرو کیا۔ انہوں نے ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹ مقابلے میں اپنے خود کے پیرس اولمپک میں کئے گئے ۸۹ء۴۵؍میٹر کے تھرو کے ریکارڈ کو توڑا۔
نیرج چوپڑا جہاں اس وقت ڈائمنڈ لیگ پوائنٹس ٹیبل پر ۱۴؍  پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، تو وہیں اینڈرسن پیٹرس نے لوزانے ڈائمنڈ لیگ میں ۹۰ء۶۱؍ میٹر کا تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ختم کیا اورفائنل کیلئے  اپنی جگہ بھی یقینی  کر لی ہے  جبکہ جیکب ویلڈچ۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے بھی اپنی جگہ یقینی کر لی ہے۔ نیرج کے علاوہ جولین ویبر بھی ۱۴؍ پوائنٹس پر ہیں اور فائنل  کی دوڑمیں وہ بھی ہیں۔ نیرج لوزانے ڈائمنڈ لیگ میں اپنے پرانے فارم میں بھی نظر نہیں آئے۔ ہندوستانی ایتھلیٹ کا پہلا تھرو ۸۲ء۱۰؍  میٹر، دوسر۸۳ء۲۱؍ میٹر، تیسرا ۸۳ء۳۱؍ میٹر، چوتھا ۸۲ء۳۴؍میٹر اور پانچویں تھرو میں انہوں نے ۸۵ء۵۸؍ میٹر جیولین پھینکا۔ اس کے بعد اپنے آخری تھرو میں نیرج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیزے کو  ۸۹ء۴۹؍ میٹر تک پہنچایا۔
گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے۹۰ء۶۱؍ میٹر کے شاندار تھرو کے ساتھ ایک نیا میٹ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل  کی  جبکہ جرمنی کے جولین ویبر۸۷ء۰۸؍ میٹر کی کوشش کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ پیٹرس شروع سے ہی پرسکون نظر آئے اور اپنی دوسری کوشش میں۸۸ء۴۹؍ میٹر کے ساتھ اسے بہتر کرنے سے پہلے۸۶ء۳۶؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ ایک شاندار آغاز کیا۔ ویبر اپنی دوسری کوشش میں۸۷ء۰۸؍ میٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے اورباقی ایونٹ میں یہ ان کی بہترین کارکردگی رہی۔
لوزانے لیگ میں دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد، نیرج اس وقت مجموعی اسٹینڈنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ستمبر میں برسلز میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے ۲۰۲۲ء میں ڈائمنڈ لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ مقابلے  کے بعد نیرج نے کہا کہ ’’میں شروع میں اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا، لیکن میں اپنے تھرو سے خوش ہوں، خاص طور پر اپنی آخری کوشش میں دوسرے بہترین تھرو سے۔ یہ ایک مشکل آغاز تھا، لیکن واپسی واقعی اچھی تھی اور میں نے جو جذبہ دکھایا اس  سے لطف اندوز بھی ہوا۔‘‘انہوں نے کہاکہ ’’اگرچہ میرا ابتدائی تھرو تقریباً ۸۰ء۸۳؍ میٹر تھا، لیکن آخری دو کوششوں میں میں نے سخت محنت کی اور زبردست کارکردگی پیش کی۔اس اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرتے وقت، ذہنی طور پر مضبوط رہنا اور مسابقتی رہنا ضروری ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK