• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں اولمپکس کے فائنل مقابلے میں جسمانی طورپر تیار نہیں تھا: نیرج چوپڑا

Updated: August 18, 2024, 12:00 PM IST | Agency | Paris

پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی نیزہ پھینک کھلاڑی نے کہا:فائنل میں فُٹ ورک بہتر نہیں تھا اور میں چوٹی کا مقابلہ نہیں کرسکا۔

Neeraj Chopra. Photo: INN
نیرج چوپڑا ۔ تصویر : آئی این این

پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ءمیں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی جیولن تھرور نیرج چوپڑا نے کہا کہ وہ فائنل میں چوٹی کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو میں اپنے طلائی تمغہ کا دفاع نہیں کر سکے اور ۸۹ء۴۵؍ میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔ نیرج نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر تیار تھے لیکن جسمانی طور پر اس کی کمی تھی۔ ۲۶؍ سالہ نوجوان نے اعتراف کیا کہ فائنل کے دوران ان کا فُٹ ورک ایسا نہیں تھا جیسا کہ ہونا چاہیے تھا۔ 
 نیرج چوپڑا نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں یہ نہیں کر سکتا۔ ارشد ندیم کا پچھلا بہترین۹۰ء۱۸؍ میٹر تھا جو انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں پھینکا تھا اور میرا پچھلا بہترین۸۹ء۹۴؍ میٹر تھا، میں اپنے آپ کو اپنی حد تک نہیں پہنچا سکتا تھا۔ ذہنی طور پر میں تیار تھا لیکن جسمانی طور پر میں خود کو دوبارہ تربیت دے رہا تھا۔ رن وے پر میرا فُٹ ورک وہ نہیں تھا جو ہونا چاہیے تھا۔ ندیم کے تھرو کے فوراً بعد میرا تھرو اچھا تھا کیونکہ میں بہت مثبت تھا۔ 
 نیرج نے اپنے اگلے مقابلے کا بھی انکشاف کیا اور کہا کہ وہ ۲۲؍ اگست سے شروع ہونے والی لوزان ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بالآخر ۲۲؍ اگست سے شروع ہونے والی لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے ۹۲ء۹۷؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت کر نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کیا اور بیجنگ ۲۰۰۸ء میں ڈنمارک کے اینڈریاس تھورکلڈسن کے نشان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے۸۸ء۵۴؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ 
 اپنے گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکامی کے بعد نیرج نے اپنی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انکشاف کیا کہ فٹنیس کے معاملے میں پچھلے دو تین سال ان کیلئے اچھے نہیں رہے۔ نیرج نے کہا کہ یہ اچھا تھرو تھا لیکن وہ اپنی کارکردگی سےخوش نہیں تھے۔ میری تکنیک اچھی نہیں تھی۔ میں صرف ایک تھرو کرنے میں کامیاب رہا تھا، باقی ۵؍تھرو میں میں نے فاؤل کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK