• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میرا اگلا ہدف ورلڈچمپئن شپ کاخطاب جیتناہے: نیرج چوپڑا

Updated: August 12, 2021, 12:58 PM IST | Agency | New Delhi

حال ہی میں ختم ہونے والےٹوکیواولمپک میں ملک کیلئے پہلا ایتھلیٹکس طلائی تمغہ جیتنے والے اسٹار انڈین نیزہ پھینکنے والے نیرج چوپڑا اپنے طلائی تمغے سے مطمئن نہیں ہیں اور اب۱۵؍ سے۲۴؍ جولائی ۲۰۲۲ء تک امریکہ کےاوریگون میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پوڈیم (ٹاپ ۳)  پرنظررکھے ہوئے ہیں۔

Neeraj Chopra.Picture:INN
 نیرج چوپڑا۔تصویر :آئی این این

حال ہی میں ختم ہونے والےٹوکیواولمپک میں ملک کیلئے پہلا ایتھلیٹکس طلائی تمغہ جیتنے والے اسٹار انڈین نیزہ پھینکنے والے نیرج چوپڑا اپنے طلائی تمغے سے مطمئن نہیں ہیں اور اب۱۵؍ سے۲۴؍ جولائی ۲۰۲۲ء تک امریکہ کےاوریگون میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پوڈیم (ٹاپ ۳)  پرنظررکھے ہوئے ہیں۔نیرج نے  ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ اعزازی تقریب کے دوران کہا ’’میں نے پہلے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمزنیز اب اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ جیتا ہے، لہٰذا اب میرا اگلا ہدف اگلے سال ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتناہے۔ ورلڈ چمپئن شپ ایک بڑا مقابلہ ہے اور بعض اوقات اولمپک کھیلوں کے مقابلے میں مشکل ہوتا ہے۔ میں اس اولمپک گولڈ سے مطمئن نہیں رہوں گا۔ میں دوبارہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اولمپک گیمز کے خطاب جیتنا چاہوں گا۔ ‘‘ چمپئن ایتھلیٹ نے یہ بھی کہا کہ کیرالا میں قومی کھیلوں کے دوران ۵؍ ویں نمبر پر رہنے کے باوجود ۲۰۱۵ءمیں اے ایف آئی کی طرف سےقومی کیمپ میں ان کی شمولیت ان کے کریئر کا ایک اہم موڑ تھا۔ انہوں نے کہا ’’میرے قومی کیمپ میں شامل ہونے کے بعد سب کچھ بدل گیا جیسے سامان، تربیتی سہولیات اور خوراک۔ ملک کے بہترین بھالا پھینکنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا احساس خاص تھا۔ ‘‘قابل ذکر ہے کہ  پانی پت کے کھنڈیرگاؤں کے رہنے والے ۲۳؍​​سالہ نیرج ٹوکیو ۲۰۲۰ء میں سنیچر کو ابھینو بندرا کے بعد اولمپک میں انفرادی گولڈ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی بنے تھے۔  نیرج نے۸۷ء۵۸؍ میٹر تک نیزہ پھینک کر  گولڈ    جیتاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK