• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیرج چوپڑا ہر ماہ ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ جائیں گے

Updated: November 09, 2024, 10:26 AM IST | New Delhi

اسٹار جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا اگلے سال کے مقابلوں کی تیاری شروع کے لئے اس ماہ کے آخر میں پوٹچفسٹروم، جنوبی افریقہ جائیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسٹار جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا اگلے سال کے مقابلوں کی تیاری شروع  کے لئے اس ماہ کے آخر میں پوٹچفسٹروم، جنوبی افریقہ جائیں گے۔ ۲۶؍ سالہ نیرج، دو بار کے اولمپک میڈلسٹ، آخری بار ستمبر میں ڈائمنڈ لیگ کا فائنل کھیلا تھا۔ وہ تربیت کے لئے جنوبی افریقہ کے اس شہر میں۳۱؍ دن قیام کریں گے۔ چوپڑا کی تربیت کے اخراجات وزارت کھیل برداشت کرے گی۔
وزارت نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد ہی اپنی تربیت شروع کر یں گے  اور۳۱؍ دن تک پوٹچفسٹروم میں قیام کریں گے۔ اس کے مطابق وزارت کھیل نیرج کی ٹریننگ کے اخراجات برداشت کرے گی جس میں ان کے اور ان کے فزیو تھراپسٹ کے جنوبی افریقہ میں قیام کے دوران رہائش، خوراک اور تربیت کے اخراجات شامل ہوں گے۔ چوپڑا اس سے قبل ٹوکیو اور پیرس اولمپکس سے قبل کئی بار پوٹچفسٹروم میں تربیت لے چکے ہیں۔ انہوں نے جنوری۲۰۲۰ء میں دنیا بھر میںکووڈ ۱۹؍   وبا کے پھیلنے سے ٹھیک پہلے وہاں ایک مقابلے میں بھی حصہ لیاتھا۔ چوپڑا سال بھر ران کے پٹھوں کے مسائل سے نبرد آزما رہے جس کی وجہ سے پیرس اولمپکس اور ڈائمنڈ لیگ فائنل میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ سیشن کے اختتام پر انہوں نے ڈاکٹرس سے مشورہ کرنے کی بات کی تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں کہ اس مسئلے سے نجات کیلئے سرجری کروانی ہے یا نہیں۔چوپڑا نے ستمبر میں چوٹ کے خدشات کو مسترد کردیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK