• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

Updated: August 28, 2023, 2:28 PM IST | New Delhi

نیرج چوپڑہ نے یہ کارنامہ بداپسٹ، ہنگری میں مینس جیولین فائنل میں ۱۷ء۸۸؍ میٹر دور جیولین پھینک کر انجام دیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکبارد پیش کی

Indian player Neeraj Chopra. Photo: INN
ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا۔ تصویر: آئی این این

نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میںطلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔خیال رہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ ہنگری کی راجدھانی بوداپست میں مینس جیولین فائنل کے درمیان ۸۸ء۱۷؍ میٹر دور جیولین پھینک کر انجام دیا۔
نیرج چوپڑا کی اس کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ’’ باصلاحیت نیرج چوپڑا نے مثال قائم کی ہے۔ ان کے عزم، عمدگی اور جذبہ نے نہ صرف انہیں ایتھلیٹکس کا چیمپئن بنایا بلکہ بین الاقوامی اسپورٹس میں وہ ایک غیر معمولی کامیابی کی علامت بن کے ابھرے ہیں۔ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کیلئے انہیں مبارکباد!‘‘
واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کے ساتھ دو ہندوستانی کھلاڑی کشور جینا اور ڈی پی مانوبھی تھے لیکن وہ اس پوڈیم تک نہیں پہنچ سکے۔ جینا نے ۷۷ء۸۴ میٹر کی رفتار سے بھالہ پھینک کر ۵؍ ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ مانو اپنی بہترین تھرو(۱۲ء۸۴) کے ساتھ ۶؍ نمبر پر رہے۔خیال رہےکہ ۲۵؍ سالہ نیرج چوپڑا اب تک (۲۰۲۱ء)میں ٹوکیو اولمپکس، ایشین گیمز(۲۰۱۸ء)، کامن ویلتھ گیمز( ۲۰۱۸ء)، اور یو ٹوینٹی ورلڈ چیمپئن شب (۲۰۱۶ء) میں طلائی تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال ڈائمنڈ لیگ کا خطاب جیتا تھا

انہوں نے آن لائن بات چیت کے دوران کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ تھروورس کے پاس کوئی آخری حد نہیں ہوتی۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے پاس ہماری جیولین ہے۔ ہم ہمیشہ خود کو آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ میں نے بہت سے میڈل حاصل کئے ہیں لیکن میرا عزم آگے اور آگے بڑھنے کا ہے۔ یہ میڈل حاصل کرکے میں یہ نہیں سمجھتا کہ میں نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔ میں سخت محنت کروں گا۔ میں مزید میڈل اور اپنے ملک کیلئے مزید اعزاز حاصل کرنے کیلئے خود کو آگے بڑھنے کی تلقین کرتارہتاہوں۔ اگراگلی مرتبہ دیگر ہندوستانی بھی میرے ساتھ پوڈیم میں شامل ہوں گے تو یہ بہترین ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK