ٹم سیفرٹ (۴۵؍رن) اور فن ایلن (۳۸؍رن) کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے منگل کو دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں پاکستان کو۱۱؍ گیندیں باقی رہتے ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: March 18, 2025, 4:33 PM IST | Dunedin
ٹم سیفرٹ (۴۵؍رن) اور فن ایلن (۳۸؍رن) کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے منگل کو دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں پاکستان کو۱۱؍ گیندیں باقی رہتے ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
ٹم سیفرٹ (۴۵؍رن) اور فن ایلن (۳۸؍رن) کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے منگل کو دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں پاکستان کو۱۱؍ گیندیں باقی رہتے ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ۵؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے۱۳۵؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۶۶؍ رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں محمد علی نے اپنی نصف سنچری کی جانب بڑھ رہے ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ ٹم سیفرٹ نے۲۲؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے ۴۵؍ رن بنائے۔ ساتویں اوور میں جہانداد خان نے فن ایلن کو ایل بی ڈبلیو کرکےپویلین بھیج دیا ۔ فن ایلن نے۱۶؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے۳۸؍ رن بنائے۔ خوشدل شاہ نے اس کے بعد مارک چیپ مین (ایک) کو آؤٹ کیا۔ ڈیرل مشیل (۱۴؍رن) اور جمی نیشام (۵؍رن) کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے۱۳ء۱؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر ۱۳۷؍رن بنا کر ۵؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ مشیل نے۱۶؍ گیندوں پر۲۱؍ اور کپتان مائیکل بریسویل ۵؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے ۲؍ جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل منگل کو بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی جس کے بعد اوورس کی تعداد۱۵۔۱۵؍ اوورکر دی گئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران اچھی شروعات نہیں رہی اور اس نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کو۱۹؍رن کے اسکور پر گنوا دیا۔ حسن نوازصفر اور محمد حارث۱۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان آغا سلمان اور عرفان خان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ایش سوڈھی نے ۷؍ویں اوور میں عرفان خان۱۱؍رن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر سوڈھی نے خوشدل شاہ (صفر) کو آؤٹ کر کے پاکستان کی چوتھی وکٹ حاصل کیا۔ پاکستانی بلے باز نیوزی لینڈ کے بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ ۱۰؍ویں اوور میں بین سیئرز نے کپتان آغا سلمان کو آؤٹ کر کے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ آغا سلمان نے ۲۸؍گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۴۶؍رن بنائے۔ شاداب خان (۲۶؍رن)کو ۱۲؍ ویں اوور میں جیکب ڈفی نے آؤٹ کیا۔۱۳؍ویں اوور میں جمی نیشام نے جہانداد خان (صفر) اور عبدالصمد (۱۱؍رن) کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف (ایک)۱۵؍ ویں اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے۱۵؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں پر ۱۳۵؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی، بین سیئرز، جمی نیشام اور ایش سوڈھی نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔