ولیم اور ورک نے کیوی ٹیم کی جا نب سے ۴۔۴؍ وکٹ لئے۔ ڈیرل مشیل اور ٹام لاتھم نے نصف سنچری بناکر تعاون کیا ۔
EPAPER
Updated: February 16, 2025, 12:04 PM IST | Karachi
ولیم اور ورک نے کیوی ٹیم کی جا نب سے ۴۔۴؍ وکٹ لئے۔ ڈیرل مشیل اور ٹام لاتھم نے نصف سنچری بناکر تعاون کیا ۔
ولیم اورورک (۴؍ وکٹ)، مائیکل بریسویل اور مشیل سینٹنر (۲؍ وکٹ) کے بعد ڈیرل مشیل (۵۷؍رن) اور ٹام لاتھم (۵۶؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر جمعہ کو سہ فریقی سیریز کے فائنل میں۲۴؍ رن سے کامیابی حاصل کر لی۔ ۲۴۲؍رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے دوسرے ہی اوور میں ول ینگ (۵؍رن) کو گنوا دیا۔ وہ نسیم شاہ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد کین ولیمسن (۳۴؍رن) کو آغا سلمان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ۳۹؍ویں اوور میں ابرار احمد نے ڈیرل مشیل (۵۷؍رن) کو اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔ ۴۵؍ویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹام لاتھم کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ ٹام لاتھم نے۶۴؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۵۶؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ نے ۴۵ء۲؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر۲۴۳؍ رن بنا کر میچ اور سیریز جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے ۲؍ وکٹ لئے۔ آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا آغاز نہیں کیا کیونکہ اس نے۵۴؍رن کے اسکور پر ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ فخر زمان۱۰، سعود شکیل ۸؍ اور بابر اعظم۲۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان محمد رضوان نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کیلئے ۹۸؍ رن کی شراکت ہوئی۔ ۳۲؍ویں اوور میں رضوان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ یہ شراکت ٹوٹ گئی۔۷۶؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۴۶؍ رن بنائے۔ اپنے ۳۷؍ویں اوور میں مائیکل بریسویل نے آغا سلمان کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ آغا سلمان نے۶۵؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۵؍رن بنائے۔ طیب طاہر ۳۳؍ گیندوں پر ۳۸؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف ۲۲؍ اور نسیم شاہ۱۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔