میٹ ہنری (۴؍ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ول ینگ ( ناٹ آؤٹ ۹۰؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نےکامیابی حاصل کی
EPAPER
Updated: January 05, 2025, 9:54 PM IST | Wellington
میٹ ہنری (۴؍ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ول ینگ ( ناٹ آؤٹ ۹۰؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نےکامیابی حاصل کی
میٹ ہنری (۴؍ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ول ینگ ( ناٹ آؤٹ ۹۰؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو۱۴۲؍ گیند باقی رہتے ہوئے۹؍ وکٹ سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ۱۹؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ لینے والے نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو `پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔
سری لنکا کے۱۷۸؍رن کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ول ینگ اور راچن رویندر کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے۹۳؍ رن جوڑے۔۱۳؍ ویں اوور میں چامینڈو وکرماسنگھے نے راچن رویندر کو ہسرنگا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ راچن رویندر نے۳۶؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے پر۴۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے مارک چیپ مین نے ول ینگ کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ ۸۷؍رن جوڑ کر اپنی ٹیم کو صرف۲۶ء۲؍ اوورس میں ۱۸۰؍ رن بناکر ۹؍ وکٹ سے جیت دلادی۔
ول ینگ۸۶؍ گیندوں پر ۹۰؍رن اور مارک چیپ مین۳۶؍ گیندوں پر ۲۹؍ رن بناکر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ چامینڈو وکرماسنگھے نے حاصل کی۔
اس سے قبل اتوار کو نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے۲۳؍رن کے اسکور پر اپنے ۴؍ وکٹ گنوا دیئے۔ پاتھم نسانکا ۹، کوسل مینڈس ۲، کامندو مینڈس ۳؍اور کپتان چارتھ اسالنکا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے جنیت لیاناگے نے اویشکا فرنانڈو کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ مشیل سینٹنر نے ۲۶؍ویں اوور میں لیاگن (۳۶؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد اسمتھ نے اویشکا فرنانڈو۶۳؍ گیندوں پر۵۶؍رن کوآؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ چامینڈو وکرماسنگھے۲۲، ونیندو ہسرنگا ۳۵، احسان ملنگا ۴؍ اور اسیتا فرنانڈو ۲؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے بولنگ اٹیک کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم۴۲ء۴؍ اوورس میں ۱۷۸؍رن کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ جیکب ڈفی اور ناتھن اسمتھ کو ۲۔۲؍ وکٹ ملے۔ مشیل سینٹنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔