Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نیوزی لینڈ نے ٹی ۲۰؍ سیریز پر قبضہ کیا

Updated: March 26, 2025, 10:28 PM IST | Wellington

پاکستان کو ۵؍ویں ٹی ۲۰؍ میچ میں ۸؍وکٹ سے شکست دی۔ جیمس نیشام نے ۵؍وکٹ لئے۔ ٹم سیفرٹ کے ۹۷؍رن

James Neesham. Photo:INN
جیمس نیشام۔ (تصویر: آئی این این)

 جیمس نیشام (۵؍ وکٹ) اور جیکب ڈفی (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ٹم سیفرٹ (ناٹ آؤٹ۹۷؍رن) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بدھ کو فائنل میچ میں ۸؍ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں ۰۔۲؍  سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ۵؍ میچوں کی سیریز بھی۱۔۴؍سے جیت لی۔
 پاکستان کے۱۲۸؍ رن کے جواب میں نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کیلئے  ۹۳؍ رن جوڑے۔ ۷؍ویں اوور میں سفیان مقیم نے فن ایلن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ فن ایلن نے۱۲؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۲۷؍ رن بنائے۔  مارک چیپ مین (۳؍رن) ۹؍ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔  انہیں سفیان مقیم نے آؤٹ کیا۔ ٹم سیفرٹ نے ۳۸؍ گیندوں پر۱۰؍ چھکے اور ۶؍ چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ ۹۷؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے ۱۰؍ اوورس میں ۲؍ وکٹوں پر۱۳۱؍ رن بنائے اور میچ ۸؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ جیمس نیشام کو ان کی شاندار بولنگ  پر `پلیئر آف دی میچ  اور ٹم سیفرٹ کو ان کی شاندار بلے بازی پر `پلیئر آف دی سیریز  سے نوازا گیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل  بدھ کو نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے خراب آغاز کیا کیونکہ اس نے صرف۲۵؍ رن  پر ۳؍ وکٹ گنوا  دیئے۔ حسن نواز صفر، عمر یوسف ۷؍ اور محمد حارث۱۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسے بحران کے وقت کپتان آغا سلمان بیٹنگ کیلئے  آئے اور اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں نیشام نے عثمان خان (۷؍رن) اور عبدالصمد (۴؍رن) کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان نے۲۰؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے۲۸؍رن  بنائے۔ وہ۱۷؍ ویں اوور کی پہلی گیند پر نیشام کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ نیشام نے جہانداد خان (ایک) اور سفیان مقیم (صفر) کے وکٹ بھی حاصل کئے۔ آغا سلمان نے۳۹؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۵۱؍رن کی اہم اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے شاندار بولنگ اٹیک کے سامنے پاکستانی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر صرف ۱۲۸؍ رن ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمس نیشام نے ۴؍ اوورس میں۲۲؍ رن دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ جیکب ڈفی نے ۴؍ اوورس میں۱۸؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ بین سیئرز اور ایش سوڈھی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK