• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی سنچری

Updated: December 16, 2024, 10:12 PM IST | Hamilton

میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے سامنے ۶۵۸؍ رن کا ہدف رکھا۔ دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے ۲؍وکٹ گرے

Kane Williamson. Photo:PTI
کین ولیمسن۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

کین ولیمسن(۱۵۶)  ، ڈیرل مشیل  (۶۰)، مشیلسینٹنر(۴۹؍رن) اور ٹام بلنڈل (ناٹ آؤٹ۴۴؍رن) کی  اچھی بلے بازی کے بعد نیوزی لینڈ نے پیر کو تیسرا ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن۶۵۸؍ رن کا بڑا ہدف دیتے ہوئے دوسری اننگز میں۱۸؍ رن کے اسکور پر ۲؍ وکٹ حاصل کر  کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
ہملٹن میں پیر کو نیوزی لینڈ نے اتوار کے  اسکور ۳؍ وکٹ پر۱۳۶؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کین ولیمسن اور راچن رویندر  کی جوڑی نے چوتھے وکٹ کے لیے۱۰۷؍ رن جوڑے۔ میتھیو پوٹس نے راچن رویندر  (۴۴) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑدیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ڈیرل مشیل نے چارج سنبھال لیا۔ ڈیرل مشیل (۶۰؍رن) کو جیکب بیتھل نے آؤٹ کیا۔ گلین فلپس  ۳؍رن  اور مشیل سینٹنر ۴۹؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن نے۲۰۴؍ گیندوں پر۱۵۶؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی، جس کے دوران ۲۰؍چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نیوزی لینڈ نے ۱۰۱ء۴؍ اوورس میں ۴۵۳؍ رن بنائے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر۲۰۴؍ رن کی برتری کے ساتھ انگلینڈ کو جیت کے لیے۶۵۸؍ رن کا ہدف دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے ۳، بین اسٹوکس اور شعیب بشیر نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ میتھیو پوٹس، گس اٹکنسن اور جو روٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والے انگلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں بین ڈکٹ (۴؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ وہ ٹم ساؤدی کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ۵؍ویں اوور میں میٹ ہنری نے انگلینڈ کو دوسرا جھٹکا دے کر جیک کراؤلی (۵؍رن) کو   پویلین بھیج دیا۔ دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ ۶؍ اوورس میں ۱۸؍ رن پر دو وکٹ کے نقصان پر مشکل میں تھا جس کے ساتھ جیکب بیتھل ۹؍رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ٹم ساؤدی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں۳۴۶؍ رن بنائے تھے  جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف  ۱۴۳؍رن بنا سکی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK