• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کردی

Updated: November 04, 2024, 12:40 PM IST | Mumbai

کیوی ٹیم کے اسٹار نے ایک ہی مقام پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے غیرملکی گیندباز کا ریکارڈ بنایا۔ ایان بوتھم کے ۲۲؍وکٹ لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ajaz Patel`s daughter, attending her father`s celebration. Photo: INN.
اعجاز پٹیل کی بیٹی، والد کے جشن میں شریک ہوتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل اتوار کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ۲؍ میچوں میں اپنے ۲۳؍ ویں وکٹ لے کر ہندوستان میں کسی ایک ٹیسٹ مقام پر سب سے کامیاب غیر ملکی بولر بن گئے۔ ۱۴۷؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر جلد ہی ڈھیر ہو گئی۔ اعجاز پٹیل نے ٹاپ ۵؍ میں سے ۳؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ 
اعجازپٹیل نے شبھمن گل کو ایک رن پر آؤٹ کیا اور پھر وراٹ کوہلی (ایک) کو پہلی سلپ میں کیچ کروا دیا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے جلد ہی سرفراز خان (ایک رن ) کو ڈیپ اسکوائر لیگ فیلڈرکے ہاتھوں کیچ کروایا۔ اعجاز نے رویندر جڈیجا کا چوتھی وکٹ لے کر ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی ٹیم کا اسکور۷۱؍ رن پر ۶؍ وکٹ ہوگیا۔ 
ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ۱۱؍ وکٹوں کے ساتھ، اعجاز نے اب اس گراؤنڈ پر کل۲۵؍ وکٹ لے کر ایان بوتھم کے۲۲؍ وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ اعجاز کی ہندوستان کے کسی بھی گراؤنڈ پر کسی بھی غیر ملکی ٹیسٹ گیندباز کی بہترین کارکردگی ہے۔ دسمبر ۲۰۲۱ء میں، اعجاز ٹیسٹ کی تاریخ میں جم لیکر (۱۹۵۶ء) اور انیل کمبلے (۱۹۹۹ء) کے بعد ایک اننگز میں ۱۰؍ وکٹ لینے والے صرف تیسرے بولر بن گئے۔ اس میچ میں انہوں نے۲۲۵؍ رن دے کر۱۴؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ یہ ہندوستان میں کسی مہمان گیند باز کی بہترین کارکردگی ہے۔ اب وہ ۴؍اننگز میں ۳۵؍ وکٹ لے چکے ہیں۔ 
روی چندرن اشون (۱۲؍ اننگز میں ۴۱؍ وکٹ) وانکھیڈے میں بولنگ کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اس کے بعد انیل کمبلے (۱۴؍ اننگز میں ۳۸)، کپل دیو (۲۱؍ اننگز میں ۲۸)، ہربھجن سنگھ (۱۰؍ اننگز میں ۲۴) اور کھرسان گھاؤری ( ۱۱؍ اننگز میں ۲۳؍ وکٹ) کا نمبر آتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ۳۶؍ سالہ اعجاز نے اپنے کریئر میں تمام ۸۳؍ وکٹیں گھر سے باہر لئے ہیں۔ ان میں سے انہوں نے ایشیا میں ۷۹؍ وکٹ لئے ہیں۔ 
۲۵؍وکٹ(۴؍اننگز) : اعجاز پٹیل، وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی۔ 
۲۲؍وکٹ (۴؍ اننگز): ایان بوتھم، وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی۔ 
 ۱۸؍وکٹ (۴؍اننگز): رچی بینو، ایڈن گارڈنس، کولکاتا۔ 
۱۷؍وکٹ (۴؍ اننگز): کورٹنی والش، وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK