• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے دوسرا یکروزہ میچ جیت لیا

Updated: October 27, 2024, 9:55 PM IST | Ahmedabad

مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے۷۶؍رن سے کامیابی حاصل کرلی ۔ کیوی ٹیم کی کپتان سوفی نے ۷۹؍ رن بنائے

Sofie Divine.Photo:INN
سوفی ڈیوائن۔(تصویر:آئی این این)

کپتان سوفی ڈیوائن (۷۹؍رن) اور اوپنر سوزی بیٹس (۵۸؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو جیت کیلئے ۲۶۰؍ رن کا ہدف دیا ہے۔ اس کے جواب میں ہندوستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ اسمرتی مندھانا  بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئیں اور ہرمن پریت کور  نے ۲۴؍رن بنائے۔ صائمہ ٹھاکر نے ۲۹؍ اور رادھا یادو ۴۸؍رن بنائے۔ ہندوستان کی ٹیم ۴۷ء۱؍ اوو ر میں ۱۸۳؍ رن ہی بناسکی۔ کیوی ٹیم نے میچ ۷۶؍ رن سے جیت لیا۔ 
اتوار کو نیوزی لینڈ کی کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سوزی بیٹس بیٹنگ کیلئے آئی اور جارجیا پلمر کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۸۷؍ رن  جوڑے۔ دپتی شرما نے۱۶؍ویں اوور میں جارجیا پالمر (۴۱؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑدیا۔ اس کے بعد پریا مشرا نے اپنے  پہلے  میچ میں لارین ڈاؤن (۳؍رن) کو رن آؤٹ کیا۔ ۲۷؍ویں اوور میں رادھا یادو نے سوزی بیٹس (۵۸) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے۷۹؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK