• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ۱۱۳؍ رن سے فتح

Updated: January 09, 2025, 1:23 PM IST | Agency | Hamilton

راچن رویندر اور مارک چیپ مین کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

Photo of New Zealand vs Sri Lanka ODI match. PTI
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے یکروزہ میچ کی تصویر۔ پی ٹی آئی

راچن رویندر(۷۹؍ رن)، مارک چیپ مین (۶۲؍رن) کی شاندار بلے بازی اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو بارش سے متاثرہ  ڈے نائٹ ایک روزہ  میچ  میں سری لنکا کو۱۱۳؍ رن  سے شکست دے دی۔  اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
 نیوزی لینڈ کے۲۵۵؍ رن کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور محض۲۲؍رن  کے اسکور پر اپنے ۴؍ وکٹ گنوا دیئے۔ پاتھم نسانکا ایک ، کوسل مینڈس ۲ ، اویشکا فرنانڈو  ۱۰؍ اور کپتان چارتھ اسالنکا ۴؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے جنیت لیانگے نے کامندو مینڈس کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۱۷؍ ویں اوور میں  ناتھن  اسمتھ نے جنیت لیانگے(۲۲؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔۲۵؍ویں اوور میں چامینڈو وکرماسنگھے ۱۷؍ رن آؤٹ ہوئے۔ وینندو ہسرنگا  ایک ، مہیش تیکشنا۶؍ اور احسان ملنگا ۴؍رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے کامندو مینڈس نے سب سے زیادہ  ۶۴؍  رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے بولنگ  اٹیک کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم ۳۰ء۲؍ اوور  میں۱۴۲؍رن پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندر  کو۷۹؍ رن کی شانداراننگز پر `پلیئر آف دی میچ  سے نوازا گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے ۳؍ اور جیکب ڈفی نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ میٹ ہنری، ناتھن  اسمتھ اور مشیل  سینٹنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
  اس سے قبل راچن رویندر (۷۹)، مارک چیپ مین (۶۲) کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے۲۵۶؍ رن کا ہدف دیا۔ بدھ  کو یہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری  نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے ۳۱؍ رن  کے اسکور پر اوپنر ول ینگ(۱۶؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں اے فرنانڈو نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے مارک چیپ مین نے راچن رویندر  کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے۱۱۲؍ رن جوڑے۔ ۲۰؍ویں اوور میں مہیش تیکشنا نے مارک چیپ مین (۶۲؍رن)  کو  آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑدیا۔ ۲۳؍ ویں اوور میں ہسرنگا نے راچن رویندر (۷۹؍ رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ٹام لاتھم ایک  رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس ۲۲، کپتان مشیل  سینٹنر ۲۰؍ اور ڈیرل مشیل ۳۸؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن بولرس نے آخری اوورس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو جلد آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ نیوزی لینڈ نے اپنے  آخری ۴؍ وکٹ صرف ۸؍ رن جوڑ کر گنوا دیئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم۳۷؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ  ۲۵۵؍رن   بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تیکشنا نے ۴؍وکٹ حاصل کئے۔ وینندو ہسرنگا کو ۲؍ وکٹ ملے۔ احسان ملنگا اور اسیتا فرنانڈو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK